صحت

سر درد کیوں ہوتا ہے؟

دانتوں کا درد اور منہ کا زخم بھی سر درد کو جنم دیتے ہیں۔

Web Desk

سر درد کیوں ہوتا ہے؟

دانتوں کا درد اور منہ کا زخم بھی سر درد کو جنم دیتے ہیں۔

گردن کے پٹھے کھنچاؤ کے شکار ہوجائیں تو بھی سر درد لاحق ہوجاتا ہے
گردن کے پٹھے کھنچاؤ کے شکار ہوجائیں تو بھی سر درد لاحق ہوجاتا ہے

ہمارے چہرے، گردن اور پشت میں پائے جانے والے اعصاب ہمارے دماغ کو درد کے سگنل بھیجتے ہیں تو انسان سردرد محسوس کرتا ہے۔ 

سر درد کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ ہمیں اس وقت بھی سر درد محسوس ہوتا ہے ،جب ہماری آنکھوں کے پٹھے کشیدہ ہوجاتے ہیں مثلاً جب ہم کوئی باریک تحریر پڑھتے ہیں یا دیر تک پڑھتے ہیں تو آنکھوں کے پٹھے کھنچاؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

 اسی طرح اگر ہماری آنکھوں میں کوئی نقص (بھینگاپن) ہو تو سر درد لاحق ہوتا رہتا ہے۔

 اس وقت بھی سردرد چھڑ سکتا ہے، جب کان کے اندرونی حصہ میں موجود چھوٹی ہڈیاں جو ہمارے لیے آواز کو مجتمع کرنے کا کام کرتی ہیں، تھک جاتی ہیں۔ گردن کے پٹھے کھنچاؤ کے شکار ہوجائیں تو بھی سر درد لاحق ہوجاتا ہے۔

 سر درد کی ایک قسم ایسی بھی ہے، جسے درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد کہتے ہیں۔ یہ وقفے وقفے سے کچھ لوگوں کو لاحق ہوتا ہے اور بظاہر اس کی کوئی وجہ موجود نہیں ہوتی۔ 

درد شقیقہ میں شدت لانے والے کئی اسباب ہیں، جن میں آئس کریم کھانا، مرغن غذاؤں کا استعمال، سردی، جسم میں پانی کی کمی یا مختلف غذاؤں سے لاحق ہونے والی الرجی ہے۔ دانتوں کا درد اور منہ کا زخم بھی سر درد کو جنم دیتے ہیں۔

تازہ ترین