انفوٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کی ہوشربا فیس ’کپل شرما شو‘ کے بس سے باہر

اداکارہ نے مطلوبہ معاوضہ نہ ملنے پر شو میں شرکت نہیں کی

Web Desk

عالیہ بھٹ کی ہوشربا فیس ’کپل شرما شو‘ کے بس سے باہر

اداکارہ نے مطلوبہ معاوضہ نہ ملنے پر شو میں شرکت نہیں کی

عالیہ بھت کا مُنہ مانگی قیمت نہ ملنے پر شو میں شرکت سے انکار
عالیہ بھت کا مُنہ مانگی قیمت نہ ملنے پر شو میں شرکت سے انکار

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شو میں شرکت کے لیے ہوشربا رقم کے مطالبے نے کپل شرما شو انتظامیہ کے ہوش اڑا دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے نیٹ فلکس ورژن میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ کی جانب سے  طلب کی گئی فیس انہیں اس شو میں شرکت سے محروم کر گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ نیٹ فلکس عالیہ بھٹ کی فیس کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکا، اسٹریمر کمپنی ہر قسط کے لیے ایک مخصوص بجٹ مختص کرتی ہے جس سے تجاوز کرنا ممکن نہیں تھ۔

چنانچہ جب وہ عالیہ بھٹ کی فیس کو ایڈجسٹ نہیں کر سکے، تو انہوں نے شو میں شرکت سے معذرت کرلی۔

نیٹ فلکس کی جانب سے 2024 کے شوز کا اعلان کیا گیا تو شائقین کپل شرما کے نئے   کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے بے تابی سے منتظر دکھائی دیے۔

کپل شرما کے اس شو میں سنیل گروور کےدوبارہ شو کا حصہ بننے اور کپور خاندان کے ساتھ پہلی قسط نے خوب داد سمیٹی، تاہم، ناظرین نے رنبیر کپور، نیتو کپور، اور ردھیما کپورکے ساتھ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی غیر موجودگی کو محسوس کیا۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مشہور شخصیات کو اب ‘دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں آنے کے لیے ایک بھاری رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

اس سے  قبل بہت سے فنکاروں نے ایپی سوڈز میں بغیر معاوضہ شرکت کی کیونکہ وہ اپنے پروجیکٹس کی پروموشن کر رہے ہوتے تھے۔

عالیہ بھٹ بھی اس سے قبل اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے کئی بار ٹیلی ویژن پر ’دی کپل شرما شو‘ میں نظر آ چکی ہیں۔

تازہ ترین