بیلا حدید کو جان سے مارنے کی دھمکیاں؟
بیلا حدید فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے والی مشہور شخصیات میں شامل ہیں
معروف فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسرائیل پر تنقید کرنے کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔
خیال رہے کہ بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہی ہیں۔
وہ اسرائیل کے اقدامات کی بڑھتی ہوئی عالمی مذمت کے درمیان بیداری بڑھانے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے والی مشہور شخصیت میں سے ایک ہیں۔
بیلا حدید نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسرائیل کی نسل پرستانہ حکومت پر تنقید کی تھی۔
بیلا نے فلسطینی عوام کے وجود سے انکار کرنے والے ایک اسرائیلی وزیر کا ایک کلپ شیئر کیا اور اس کے جواب میں اپنے فلسطینی ورثے کو اجاگر کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی مذمت کی تھے۔
بیلا نے الجزیرہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں شام میں اسرائیلی فضائی حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کو دکھایا گیا ہے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب بیلا نے اسرائیل کے اقدامات کے خلاف بات کی ہو۔
حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے ایک مہلک فوجی کارروائی کے بعد، ماڈل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
انہوں اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں اور ان کے خاندان کو ان کے فلسطینی ورثے اور اسرائیل پر تنقید کی وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
انہوں نے یہ بات بہت زور دے کر کہی کہ وہ خوف اور ڈر سے خاموش ہونے والوں میں سے نہیں ہیں۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام