انفوٹینمنٹ

شادی کے مشورے پر صنم جنگ تنقید کی زد میں

اداکارہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ہیوسٹن میں مقیم ہیں۔

Web Desk

شادی کے مشورے پر صنم جنگ تنقید کی زد میں

اداکارہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ہیوسٹن میں مقیم ہیں۔

اداکارہ کا لڑکیوں کو بیرونِ ملک مقیم افراد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ
اداکارہ کا لڑکیوں کو بیرونِ ملک مقیم افراد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ

شادی کے بعد خود امریکا میں جا کر بسنے والی صنم جنگ کی جانب سے لڑکیوں کو بیرونِ ملک مقیم افراد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے پر مداحوں نے کڑی تنقید کی۔

سابقہ اداکارہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ امریکا کی ریاست ہوسٹن میں مقیم ہیں جہاں سے اپنے روز مرہ کے معمولات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تاہم ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو بے حد یاد کرتی ہیں۔ 

اس وقت وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رمضان اور عید منانے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

اس دوران انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے شو شانِ سحر میں شرکت کی جس کی میزبان ندا یاسر ہیں۔

شو میں انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو شادی کے بارے میں مشورہ دیا۔

 صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ‘بیرون ملک رہنے والے لڑکے سے کبھی شادی نہ کریں، پاکستان کو مت چھوڑیں، مجھ پر بھروسہ کریں آپ کو پاکستان کو بہت یاد کریں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اپنے والدین ،دوستوں اور یہاں تک کہ اپنے دشمنوں کی بھی کمی محسوس ہو گی، برائے مہربانی شادی کرنے کے بعد بیرون ملک مت جائیں۔‘

تاہم مداحوں کو ان کا یہ مشورہ ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

صنم جنگ نے اپنا شوبز سفر بطور وی جے پلے ٹی وی اور آگ ٹی وی کے لیے شروع کیا تھا اور بہت چھوٹی عمر میں ہی اپنے مشہور ڈراموں کی وجہ سے کامیابی اور شہرت حاصل کرلی تھی۔

ان کے قابل زکر ڈراموں میں دل آزاد، میرے ہمدم میرے دوست اور محبت سبھ کا ستارہ ہے شامل ہیں۔جبکہ ان کے حالیہ کامیاب پروجیکٹس میں بول ٹی وی کا کوئز شو، پیاری مونا اور دھوکا شامل ہیں۔

 مداحوں نے صنم جنگ کی باتوں سے اتفاق کیا جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ انہوں نے خود تو بیرون ملک رہنے والے لڑکے سے شادی کرلی اور اب یہ دوسروں کو روک رہی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین