فیشن

تمنا بھاٹیہ کی خوبصورت ساڑھی کی ہوشربا قیمت کیا؟

ساڑھی کی خاص بات کیا؟

Web Desk

تمنا بھاٹیہ کی خوبصورت ساڑھی کی ہوشربا قیمت کیا؟

ساڑھی کی خاص بات کیا؟

تمنا بھاٹیہ   75 ہزار روپے کی مہنگی ڈوری ایمبرائیڈری ساڑھی میں جلوے
 تمنا بھاٹیہ   75 ہزار روپے کی مہنگی ڈوری ایمبرائیڈری ساڑھی میں جلوے

تمنا بھاٹیہ نے ہاؤس آف مسابا کی گولڈن کڑھائی والی  سبز ساڑھی میں کمال کردیا۔

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا ڈریسنگ سینس اور فیشن ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی بلندیوں کو چُھوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ ان کا نسلی اور روایتی انداز نا صرف فیشن کے متوالوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس کی بدولت اداکارہ ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں بھی خصوصی مقام بنانے میں کامیاب  رہی ہیں۔

تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں اپنی آنے والی تامل فلم 'ارمنائی 4' کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے انقلابی فیشن کو نمایاں کیا۔

اداکارہ گولڈن کڑھائی والی سبز ساڑھی میں نسلی فیشن کو جدیدیت کا ٹچ دیتی دکھائی دیں۔  

 اداکارہ نے ساڑھی ہالٹر اسٹائل کے پٹے سے بنے ٹیوب بلاؤز اور ڈیٹیچ ایبل آستین کے ساتھ پہنی۔

جیولری کے لیے اداکارہ نے صرف سونے کی بالیوں کا انتخاب کیا۔ ہئیر اسٹائل میں جُوڑے اور کم سے کم میک اپ کے ساتھ اداکارہ نے اپنے شاندار کانٹیمپوری لُک کو مکمل کیا۔

سونے سے جڑی ہوئی 'ہاؤس آف مسابا' برانڈ کی یہ ساڑھی 'ٹرائیکون ڈریپڈ ساڑھی' کہلائی جاتی ہے جس میں ڈوری اور سیکوئن کے کام کے علاوہ پیچیدہ ڈیزائن والا اسکرٹ نماں باٹم بھی شامل ہے۔ ساڑھی کی قیمت 75,000 روپے بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین