انفوٹینمنٹ

بالی وڈ کے کون سے ستارے کرائے کے گھر میں رہتے ہیں؟

ان کی پہلی ترجیح اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں؟

ملیحہ سایانی

بالی وڈ کے کون سے ستارے کرائے کے گھر میں رہتے ہیں؟

ان کی پہلی ترجیح اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں؟

بالی وڈ کے بیشتر ستارے کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنہا پسند کرتے ہیں۔
بالی وڈ کے بیشتر ستارے کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنہا پسند کرتے ہیں۔ 

بالی وڈ انڈسٹری میں عمران خان ، کریتی سینن، کارتک آریان، وکی کوشل اور کترینہ کیف سمیت کئی نامور اور بڑے ستارے ممبئی میں کرائے کی پراپرٹی میں رہ رہے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ کئی شخصیات نے تو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بھی اپنی جائیدادیں کرائے پر دینے کے لیے ہی کر رکھی ہیں۔

بالی وڈ اداکار  اپنا اپارٹمنٹ خریدنے کے بجائے کرائے پر کیوں لیتے ہیں؟

بالی وڈ کے بیشتر اداکار اور اداکارائیں مالی طور پر مستحکم ہونے کے باوجود کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی ایک وجہ  یا تو ان کی  مخصوص پسند کا اپارٹمنٹ نہ ملنا ہے یا پھر دوسری صورت میں  پسند کا اپارٹمنٹ کرائے پر  ہی ملنا ہے۔ 

 اس کے علاوہ ایک اور وجہ ان کی  غیر مستحکم آمدنی بھی ہوسکتی ہے جس کے باعث  وہ خصوصی طور  پر بڑے اخراجات  سے گریز  کرنا پسند کرتے ہیں۔

بالی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے کرائے پر اپارٹمنٹ لیے اور دیے ہیں۔

عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن

عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن
عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن 

بالی وڈ اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن نے حال ہی میں ممبئی کے باندرہ علاقے میں فلم پروڈیوسر کرن جوہر سے 9 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر تین سال کے لیے ایک فلیٹ لیز پر لیا ہے۔

ٹائیگر شروف

ٹائیگر شراف
ٹائیگر شراف

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے حال ہی میں پونے میں   ساڑھے 7 کروڑ روپے میں ایک پراپرٹی خریدی اور اسے فوری طور پر  ساڑھے 3 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر بھی دے دی۔

رنبیر کپور  

رنبیر کپور
رنبیر کپور

2023 میں رنبیر کپور نے پونے کے ٹرمپ ٹاورز میں واقع ایک رہائشی یونٹ کو تقریباً 4 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر تین سال کے لیے لیز پر دیا تھا۔ 

سلمان خان 

سلمان خان
سلمان خان

پچھلے سال سلمان خان نے ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں ایک فلیٹ تین سال کے لیے  ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر لیا تھا۔

امیتابھ بچن اور کریتی سینن

امیتابھ بچن اور کریتی سینن
امیتابھ بچن اور کریتی سینن

2021 میں امیتابھ بچن نے کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کے لیے ایک ڈوپلیکس کرائے پر دیا تھا جس کے لیے اداکارہ نے 60 لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔

 شاہد کپور اور کارتک آریان

شاہد کپور اور کارتک آریان
 شاہد کپور اور کارتک آریان

 شاہد کپور نے ممبئی کے جوہو میں اپنا سمندر کنارے کا گھر کارتک آریان کو  ساڑھے7 لاکھ روپے ماہانہ میں کرایہ پر دیا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر نینے

مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر نینے
مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر نینے

2022 میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر نینے نے ممبئی میں ایک نیا گھر کرائے پر لیا تھا جو ممبئی کے پوش علاقے ورلی میں ایک اونچی عمارت میں تھا۔

ادیتی راؤ حیدری اور  ملائکہ اروڑا 

ادیتی راؤ حیدری اور ملائکہ اروڑا
ادیتی راؤ حیدری اور ملائکہ اروڑا 

 فروری 2023 میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے اداکارہ ملائکہ اروڑا سے 2 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر ایک اپارٹمنٹ لیا تھا۔

کاجول  

کاجول
کاجول  

2021 میں کاجول نے ممبئی میں دو سال کے لیے 90,000 روپے ماہانہ میں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔

سیف علی خان 

سیف علی خان
سیف علی خان 

اگست 2021 میں سیف علی خان نے باندرہ میں واقع اپنا اپارٹمنٹ ساڑھے 3 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دیا تھا۔