ویڈیو، ماہرہ خان کو دیکھ کر مداح جذبات پر قابو نہ رکھ سکا
ماہرہ خان کے ڈائے ہارٹ فین کے ہوش کیوں اڑ گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے ایک ڈائے ہارٹ فین سے ملاقات کی ویڈیو نے پرستاروں کے دل ایک مرتبہ پھر جیت لیے۔
حال ہی میں ماہرہ خان اپنے فیشن برانڈ 'ایم بائے ماہرہ' کی پروموشن کے لیے کراچی کے ایک شاپنگ مال پہنچی جہاں انہیں دیکھ کر مداح خوشی سے دیوانے ہوتے نظر آئے۔
اس ایونٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو ماہرہ کے دیوانے مداح کی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ماہرہ خان کو چاہنے والا ایک نوجوان ان سے انتہائی پُرجوش انداز میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر جذباتی ہوتا نظر آیا اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے ان کا ہاتھ تھام لیا اور ان سے سیلفی لینے کی درخواست کی۔
مداح نے یہ بھی کہا کہ 'ماہرہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، آپ جانتی ہیں کہ میں نے آپ سے ملاقات کیلئے مینیفیسٹ کیا تھا اور میں آج آپ سے مل سکا، میں آپ کا شبّو ہوں اور آپ میری ماہرہ ہیں'۔
مداح کے جذبات دیکھ کر ماہرہ خان بھی جذباتی ہوگئیں اور پیاری سی صورت بناکر کہتی سنائی دیں کہ 'کوئی انہیں پانی پلا دو'۔
بعدازاں ماہرہ خان نے مداح کے ساتھ سیلفی بھی لی اور اس بات کی حامی بھری کی 'جی ہاں میں آپ کی ماہرہ ہوں'۔
مداح کے منفرد رویے پر ماہرہ خان کا بغیر ڈرے یا برا مانے ان کے ساتھ محبت سے پیش آنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب کی جانے والی تعریف کی وجہ بنا ہوا ہے۔
-
وائرل اسٹوریز 14 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 59 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار