پہلے شوہر نے کیوں طلاق دی؟ صاحبہ کی والدہ نشو کا انکشاف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماضی کی حسینہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے 42 سال بعد ملاقات کے پہلی مرتبہ ان کی والدہ و اداکارہ نشو نے انکشاف کر دیا ہے کہ ان کے پہلے و سابقہ شوہر نے انہیں کیوں چھوڑا تھا۔
صاحبہ کی والدہ و اداکارہ نشو نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس راز پر سے پردہ اٹھا دیا کہ ان کی بیٹی صاحبہ اتنے سالوں تک اپنے والد سے کیوں نہیں ملیں۔
نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ کے والد انعام ربانی انہیں چھوڑ کر گئے تو وہ 6 ماہ کی حاملہ تھیں۔اور انعام ربانی کے چھوڑ کر جانے بعد انہوں نے فورا دوسری شادی کر لی تھی۔
نشو کو انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد طلاق دی تھی، مگراس کے بعد وہ دوبارہ ان سے ملنے کے لیے کبھی نہیں آئے ۔
نشو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دوسرے سے صلح کی بھی کوشش نہیں کی۔
علیحدگی اور طلاق کا سبب بتاتے ہوئے نشونے کہا کہ ان کے خاندان ان کی شادی کے خلاف تھے اور یہی ان کے درمیان دراڑ کی بڑی وجہ بنی ۔مزید یہ کہ جب انکی شادی ہوئی تھی تو ان کے شوہر کام نہیں کرتے تھے اور وہ کام کر کے گھر کی ساری ذمہ داریاں اٹھا رہی تھیں ۔
واضح رہے کہ انٹرویو کے آخر میں نشو اس بات پر دلبرداشتہ ہو کر کہا کہ کسی بھی مرد کو خاندان کے دباؤ میں آکر اپنے بیوی بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے، بلکہ ان کے ساتھ رہنا چاہیے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں