پاکستان

تگڑی بیوی ہونا بہت ضروری ہے، فواد چوہدری

حبا فواد ہر موقع پر اپنے شوہر کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔

Web Desk

تگڑی بیوی ہونا بہت ضروری ہے، فواد چوہدری

حبا فواد ہر موقع پر اپنے شوہر کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد باقاعدہ سیاست میں تو سرگرم نہیں لیکن ہر اچھے برےموقع پر اپنے شوہر کا بھرپور ساتھ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

گزشتہ برس جنوری میں جب فواد چوہدری گرفتار کیا گیا تھا اس وقت بھی حبا فواد نے ان کی رہائی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور کوششیں کی تھی۔

اسی طرح نومبر 2023 میں فواد چوہدری کی دوبارہ گرفتاری کے بعد بھی حبا قدم قدم پر ان کا ساتھ دیتی نظر آئیں۔

فواد کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وہ نہ صرف ان کی پیشی پر عدالت میں موجود ہوتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خاصی متحرک رہتی ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جلہم زمین سے متعلق نیب کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

رہائی کے بعد فواد چوہدری کے ساتھ عدالت سے نکلتے ہوئے وقت کی ایک ویڈیو خود حبا فواد نے ہی پوسٹ کی جس میں رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح عدالتوں اور میڈیا میں انہوں نے فواد چوہدری کا ساتھ کیا ان کے شوہر خوش نصیب نہیں۔

جس پر حبا نے فواد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ سوال تو آپ ان سے پوچھیں۔

چناچنہ رپورٹر کے استفسار پر فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ''تگڑی بیوی ہونا بہت ضروری ہے'۔

خیال رہے کہ حبا فواد کی اس خوبی کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب سراہا۔

وقاص امجد نامی صارف نے لکھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سے پیشیوں سے رہائی تک۔۔ ان کی بیگم کا کردار اہم رہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

عائشہ بروہی نامی صارف کا کہنا تھا کہ اختلاف اپنی جگہ مگر جس طرح انہوں نے اپنے خاوند کا دفاع کیا اور سایہ بن کے ساتھ رہیں سلام ہے انہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین