انفوٹینمنٹ

رابی پیرزادہ علالت کے سبب اسپتال میں داخل

رابی پیرزادہ نے علالت کے سبب اسپتال میں داخل ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

Web Desk

رابی پیرزادہ علالت کے سبب اسپتال میں داخل

رابی پیرزادہ نے علالت کے سبب اسپتال میں داخل ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

اہم اعلان کردیا گیا
اہم اعلان کردیا گیا

خطاط اور سابقہ پاپ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے علالت کے سبب اسپتال میں داخل ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا۔

رابی پیر زادہ نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد منفرد فن پارے تخلیق کرنے شروع کردیے اور دین کی جانب راغب ہونے کا اعلان بھی کیا۔

علاوہ ازیں وہ ’حیا بائے رابی’ کے نام سے آؤٹ لیٹ  بھی چلا رہی ہیں جہاں منفرد اورخوبصورت مبلوسات کی فروخت کی جاتی ہے۔
حال ہی میں رابی پیرزادہ کے  'ایکس' اکاؤنٹ پر  ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور انکے ایک ہاتھ پر ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مذکورہ پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا کہ ' رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو رہی'۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ 'آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحتیابی کیلئے دعا کیجیئے۔ اللہ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائے'۔

رابی پیرزادہ کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے چاہنے والے مداح دعائیہ کلمات لکھتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین