کنگ خان کے 'کامیابی کے راز' کو علی ظفر ماننے سے انکاری
کامیابی کیلئے سکون کھونا لازمی ہے، شاہ رخ خان
پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ایک موقف سے اتفاق نہ رکھنے کا انکشاف کردیا۔
علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں وہ ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان کامیابی حاصل کرنے کیلئے مشورے دے رہے ہیں کہ کس طرح انسان کامیاب ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو پرسکون زندگی، صحت کی فکر، نیند، کھانا پینا، خوبصورتی کے لیے محنت اور آرام کچھ نہیں کرنی'۔
انہوں نے کہا کہ ' کامیاب انسان بننے کیلئے پریشان رہنا ضروری ہے، کھانے پینے کی فکر نہیں کرنی ہے، سونا نہیں ہے، صحت کیلئے پریشان نہیں ہونا ہے، بلڈ پریشر بھی ہائی رہے گا، آپ سکون سے نہیں رہ سکتے اگر سچ میں کامیابی حاصل کرنی ہے'۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ 'آپ کو دکھ، درد پہنچے گا، درد تو چلا جائیگا لیکن کامیابی انتظار نہیں کرےگی۔ لوگ کہیں گے کہ آرام کرو زندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں لیکن یاد رکھیں کہ کامیابی کیلئے سکون کھونا لازمی ہے '۔
شاہ رخ خان کے اس موقف سے علی ظفر نے اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں شاہ رخ خان کو دل سے پسند کرتا ہوں لیکن ان کے کچھ خیالات سے اتفاق نہیں رکھتا'۔
علی ظفر نے لکھا کہ 'کامیابی کی تعریف کو محدود نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کسی شخص کیلئے کامیابی کا مطلب ایک مرجھائے ہوئے پودے کو پانی دیکر اسے تروتازہ کرنا ہے تو کسی کیلئے کامیابی مرتے ہوئے جانور کی مدد کر کے اسے زندگی میں واپس لانا ہے، ہر کسی کیلئے کامیابی صرف یہ ہی نہیں کہ اس کی فیملی اور دوستوں ارد گرد ہوں'۔
انہوں نے لکھا کہ 'میرے لیے کامیابی یہ ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ بے فکر ہوکر معیاری وقت گزارسکوں، میرا دل مطمئن اور پُرسکون ہو اور میں اس ماحول میں اپنے فن پر بھی کام کرتا رہوں بغیر کسی کی ویلیڈیشن کے دباؤ کے، لیکن یہ میرے لیے کامیابی ہے اسی طرح ہر کسی کی کامیابی الگ ہے'۔
علی ظفر نے لکھا کہ ' لیکن موجودہ کیپیٹیلزم کے دور میں نئی نسل کو مادی ترقی کی اہمیت ہی بتائی جا رہی ہے کہ مال و دولت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، کوئی جذبات اہم نہیں جو کہ انسان کو بے سکون کر رہا ہے اور اکثر اسکا اختتام موت کی صورت میں ہوتا ہے'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ' سوال تو تب اٹھتا ہے کہ اگر آپ خود کو دولتمند ہونے کے سبب کامیاب انسان کہہ رہے ہیں لیکن آپ حقیقی رشتوں سے محروم ہیں۔ ایسے میں آپ کی کامیابی کی اہمیت ہی کیا رہ جاتی ہے، پھر تکلیف برداشت کرنے کی وجہ ہی کیا رہ جاتی ہے'۔
علی ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد ایک سوال بھی لکھا کہ ' کیا دنیاوی یا باہری زندگی کی کامیابی انسان کے اندر کی کامیابی سے زیادہ اہم ہے؟ مجھے نہیں پتہ، آپ اس پر اپنا موقف بھی شیئر کرسکتے ہیں'۔
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 4 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف