انفوٹینمنٹ

شرمیلا ٹیگور کی پہلی تنخواہ کتنی؟ ہوشربا انکشاف

معمولی رقم میں اداکارہ نے سونے کے کتنے زیورات خریدے

Web Desk

شرمیلا ٹیگور کی پہلی تنخواہ کتنی؟ ہوشربا انکشاف

معمولی رقم میں اداکارہ نے سونے کے کتنے زیورات خریدے

شرمیلا ٹیگور نے اپنی سرمایہ کاری کے بارے میں بات کی۔
شرمیلا ٹیگور نے اپنی سرمایہ کاری کے بارے میں بات کی۔

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنی پہلی تنخواہ کا ذکر کرکے اپنے شائقین کو حیران کردیا۔

مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود27 دسمبر 1968ء کو اسلامی روایات کے مطابق منصور علی خان پٹودی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1960 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیوی’ سے کیا۔

انوپم گپتا کے یوٹیوب  پروگرام ’پیسا ویسا’ میں اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نےاپنی پہلی تنخواہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنی پہلی فلم کیلئے محض 5ہزار روپے معاوضہ ملا جس سے انہوں نے سونے کے زیورات خریدلیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں پیسوں کی بچت کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کے بہت محدود طریقے تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے اپنے پیسوں کو بہت بہتر طریقے سے جوڑا۔

اداکارہ نے کیرئیر کے  ابتدائی دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ،’میں نے زندگی میں بہت کم عمر سے کام کرنا شروع کر دیا تھا ۔ اگرچہ معاوضہ کچھ خاصہ اچھا نہیں تھا تاہم اس زمانے میں جتنا بھی تھا بہت لگتا تھا کیونکہ چیزیں سستی ہوتی تھیں’۔

شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ جب مجھے میرا پہلا معاوضہ ملا تو بنگالی خاندان سے تعلق رکھنے کے ناطے ہم فوراً سونے  کی دکان پر گئے اور  محض 5 ہزار روپے میں سونے کی چوڑیاں، بالیاں اور ہار خریدا۔

صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے دیگر فلموں کے معاوضے کا بھی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ  انہیں  پہلی بنگالی فلموں کیلئے 10 ہزار سے 15 ہزار  روپے  معاوضہ مل رہا تھا لیکن ان کی پہلی ہندی فلم کے لیے انہیں 25 ہزار  روپے معاوضہ دیا گیا۔ 

علاوہ ازیں انہوں نے مزید بتایا کہ 1964 میں ریلیز ہونے والی انکی پہلی ہندی فلم ’کشمیر کی کلی’ تھی  جسکے لیے انکا جو معاوضہ طے کیا گیا اسکے بدلے اداکارہ کو زمین کا ایک ٹکڑا خریدنے کی پیشکش بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اپنے فلمی دور میں کئی سپر ہٹ فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں فلم ’گل موہر’، ’امر پریم’، ’دیوی’،’داغ’، اور سفر جیسے نام شامل ہیں۔

تازہ ترین