فلم / ٹی وی

پریانکا چوپڑا کی فلم ’ٹائیگر’ کب ریلیز ہوگی؟

اداکارہ نے بڑی خبر سے پردہ اٹھادیا

Web Desk

پریانکا چوپڑا کی فلم ’ٹائیگر’ کب ریلیز ہوگی؟

اداکارہ نے بڑی خبر سے پردہ اٹھادیا

پریانکا چوپڑا نے اپنی اگلی فلم ٹائیگر کی ریلیز کی تاریخ شیئر کی
پریانکا چوپڑا نے اپنی اگلی فلم 'ٹائیگر' کی ریلیز کی تاریخ شیئر کی

بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’ٹائیگر’ کی ریلیز کا اعلان کرکے فلمی شائقین کی موجیں کرادیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی آنے والی فلم ’ٹائیگر’ کا پوسٹر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی مداحوں پر آشکار کردی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’ فلم ٹائیگر کی کہانی جنگل اور اس میں ہونے والی ہرچیز اور ہرواقعہ کے بارے میں ہے۔ اس میں محبت ، تنازع، بھوک ، بقا کی جنگ سمیت بہت کچھ ہے۔ ’

اداکارہ نے فلم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ یہ فلم 22 اپریل ’ارتھ ڈے’ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی’۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے جنگلوں میں فلمائی گئی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی فلم ’ٹائیگر’ کے مرکزی کردار امبا نامی شیرنی کو اداکارہ پریانکا نے اپنی آواز دے کر رونق بخشی ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ،’مذکورہ فلم کی تیاری گزشتہ آٹھ سالوں سے کی جارہی ہے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ،’ہندوستان کے  جنگلوں میں، جہاں چھوٹی بڑی مخلوق، ڈرپوک اور شاہانہ انداز میں گھومتی ہے، وہاں ایک امبا بھی موجود ہے جو ایک لازوال میراث والی شیرنی ہے  وہ اپنے بچوں کی اتنی محبت سے دیکھ بھال کرتی ہے کہ ماں اور بچے کے درمیان خوبصورت رشتہ بہت شاندار طریقے سے چمکتا ہے۔’

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب اداکارہ نے کسی فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہو بلکہ اس سے قبل بھی پریانکاچوپڑا 2016 کی فلم 'دی جنگل بک' کو اپنی آواز دے چکی ہیں۔

تازہ ترین