انڈیا

چوری شدہ 2 کروڑ کی اشیاء پولیس نے حقیقی مالکان کو لوٹا دیں

واپس کی جانے والی اشیاء کی قیمت 2 کروڑ 31 لاکھ روپے تھی

Web Desk

چوری شدہ 2 کروڑ کی اشیاء پولیس نے حقیقی مالکان کو لوٹا دیں

واپس کی جانے والی اشیاء کی قیمت 2 کروڑ 31 لاکھ روپے تھی

چوری شدہ 2 کروڑ کی اشیاء پولیس نے حقیقی مالکان کو لوٹا دیں

بھارت کی سٹی پولیس نے 2 عشاریہ 31 کروڑ روپے کی چوری شدہ قیمتی اشیاء ان کے مالکان کو واپس لوٹا دیں۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سمرتھ، فراسخانہ، کھڑک، شیواجی نگر اور دکن پولیس اسٹیشنوں میں درج تقریباً 20 جرائم میں برآمد کی گئی چوری اور لوٹی گئی اشیاء کو پونے پولیس کمشنریٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ان کے مالکان کو واپس کر دیا گیا۔

واپس کی جانے والی اشیاء کی قیمت 2 کروڑ 31 لاکھ روپے تھی جس میں طلائی زیورات، کچھ نقدی، دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیاں، سیل فون اور 37 لیپ ٹاپ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چنچواڑ کی رہائشی 75 سالہ منداکنی کالورام پھوگے اس وقت پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رو پڑیں جب انہیں اپنی 2 عشاریہ 5 تولے سونے کی چوڑیاں واپس ملیں، جو اس نے 45 سال قبل اپنی تمام بچت جمع کرنے کے بعد خریدی تھی۔ 

پولیس نے بتایا کہ اس کی چوڑیاں چوری کے ایک واقعے میں چرائی گئی تھیں اور ملزم کی گرفتاری کے بعد برآمد کر لی گئی تھیں۔

تازہ ترین