سارہ خان نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر کیوں شیئر کیں؟
حیران کن وجہ سامنے آگئی
بھارتی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی حیران کن وجہ بتاکر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ڈراما سیریل ’سپنا بابل کا بدائی‘ میں ’سادھنا‘ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی جھلک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے چند تصاویر پر مشتمل پوسٹ جاری کی جس میں انہیں سیاہ عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے صحن میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔
خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس عمرے کے بعد اپنے ایک دیرینہ سوال کا جواب مل گیا گیا ہے۔
کیپشن میں سارہ خان نے لکھا کہ،’میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ لوگ مقدس مقامات پر صرف اس لیے جاتے ہیں تاکہ وہاں کی تصاویر لے سکیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرسکیں یا ان مقدس مقامات پر جانے کا ان کا مقصد صرف تصاویر لینا ہی ہے؟
اداکارہ کا کہنا تھا لیکن اب مجھے میرے اس سوال کا جواب مل گیا ہے، سارہ خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ،’ جب میں نے مسجدالحرام کا دورہ کیا تو میرے اہل خانہ اور دوست احباب مجھ سے متاثر ہوئے اور اب انہوں نے خود بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ اب جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ مجھ سے دوسرے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، اس لیے اب میں بھی اپنی تصاویر آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔’
اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں انکے چاہنے والوں نے عمرے کی مبارک باد دی اور نیک تمنائیں بھیجیں وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے منفی تبصرے کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز