اقراء عزیز کے گھر موسمِ گرما میں ’برف باری’، ماجرا کیا؟
اقراءعزیز کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے شدید گرمی کے موسم میں اپنے گھر کے باغیچے سے برف باری کی ویڈیو جاری کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے ویڈیو جاری کی جس میں انہیں شدید پریشانی کے عالم میں عجیب و غریب مناظر کو کیمرے میں قید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ پہلے بالکنی سے باغیچے کا نظارا کرتی دکھائی دیں جہاں ہر جانب برف بکھری دیکھی جاسکتی ہے۔
بعدازاں اداکارہ نے تپتی دھوپ کے باوجود خود کو اونی سوئٹر میں ڈھانپ کر باغیچے تک جانے کا فیصلہ کیا، ویڈیو میں اقراء کو موسم کی صورتحال پر بات کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے بعد آج موسم یکدم ایسا تبدیل ہوا کہ برف باری ہوگئی۔
ہر جانب بکھری برف کو دیکھتے ہوئے اقراء نے ان مناظر کو خواب قرار دے دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان مناظر کو محض ایک مذاق بھی کہہ ڈالا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’اپریل میں برف؟ کیا یہ سچ ہے؟ یا تو میں سردیوں کا خواب دیکھ رہی ہوں ، یا کوئی مجھ سے مذاق کر رہا ہے؟ مجھے بتائیں کہ آپ لوگوں کو کیا لگتا ہے!’۔
اقراء کی اس پوسٹ سے سوشل میڈیا صارفین میں تجسس پھیل گیا اور ساتھ ہی تبصرہ کرتے فینز نے منفرد اظہار خیال سے کمنٹ سیکشن میں سوالات نے انبار لگادیے۔
کسی نے اس ویڈیو کو محض مذاق قرار دیا تو کوئی مزاحیہ تبصرے کرنے سے خود کو نہ روک سکا۔
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 13 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں