احسن خان کتنے بچوں کے خواہشمند ہیں؟
میری اولاد میرے ساتھ ہے۔

پاکستانی اداکار و میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ انہیں ذیادہ بچے پسند ہیں۔
پاکستان کے معتدد ڈراموں میں مایہ ناز اداکاری کرنے والے اداکار احسن خان میں بلاشبہ وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں استعمال کرکے وہ کسی بھی کردار چاہے وہ منفی ہو یا مثبت خود کو ڈھال کر رونق بخش دیتے ہیں۔
خوبرو اداکار احسن خان اپنے دو صاحبزادوں اکبر خان اور شاہ زین خان کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹیلی ویژن کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے جس میں انہوں نے کئی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
بچوں اور والدین کی محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ بچے باپ سے زیادہ ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور یہ بات ماں کو مضبوط کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کوئی باپ اگر چاہتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو لازمی ہے کہ وہ بھی بچوں کی ماں کی عزت کرے، بصورت دیگر بچے بھی اس کی عزت نہیں کریں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بچے ہونے کے بعد انسان میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتی ہے اور میرا ماننا ہے کہ بچوں کی بہتر پرورش کیلئے خود کو ختم کرنا پڑتا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ احسن خان نے لگے ہاتھوں زیادہ بچوں کی خواہش ظاہر ہوتے ہوئے کہا کہ،’مجھے بڑی فیلمی بے حد پسند ہے میری خواہش ہے کہ میرے بہت سارے بچے ہوں’۔
احسن خان نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ میں چاہتا تھا میرے چھ بچے ہوں،لیکن میں اپنی اہلیہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے چار بچے دیے۔
واضح رہے کہ اداکار احسن خان کی شادی کو 16 سال کا عرصہ بیت چکا ہے، ان کے چار بچے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 24 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں