اسکینڈلز

رمضان اور گیم نائٹ، شوبز شخصیات پر تنقیدی وار

اداکارہ کی گیم نائٹ ویڈیو پر صارفین سیخ پا

Web Desk

رمضان اور گیم نائٹ، شوبز شخصیات پر تنقیدی وار

اداکارہ کی گیم نائٹ ویڈیو پر صارفین سیخ پا

کنزہ ہاشمی کی پوسٹ پر مداح سیخ پا
کنزہ ہاشمی کی پوسٹ پر مداح سیخ پا

پاکستانی فنکاروں نے رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں گیم نائٹ کا انعقاد کرکے سوشل میڈیا صارفین کو سیخ پا کردیا۔

رمضان کا مہینہ جہاں رحمتیں ،برکتیں  اور ڈھیروں نیکیاں کمانے کا مہینہ سمجھا جاتا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں نے اس مقدس ماہ میں گیم نائٹ کا اہتمام کرکے مداحوں کو ناراض کردیا۔

رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اختتام کو پہچنے والا ہے طاق راتوں کے  شروع ہوتے ہی مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔اور شاید یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ یہ رمضان پہلے سے قدرے مختلف ہے اس کی وجہ فلسطین کے حالات اور نسل کشی کا نہ تھمنے والا سلسہ ہے۔

دوسری جانب پاکستانی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گزشتہ رات ہونے والی گیم نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے مداحوں کو سیخ پا کردیا۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی، صبور علی، عدنان صدیقی، اریبہ حبیب ، سدرہ نیازی اور دیگر فنکاروں کے رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں  مغربی لباس زیب تن کرکے ایک دوسرے سے بغل گیر ہونے پر  سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کے تبصروں پر ایک نظر:

رمضان اور گیم نائٹ، شوبز شخصیات پر تنقیدی وار
رمضان اور گیم نائٹ، شوبز شخصیات پر تنقیدی وار


رمضان اور گیم نائٹ، شوبز شخصیات پر تنقیدی وار


رمضان اور گیم نائٹ، شوبز شخصیات پر تنقیدی وار


تازہ ترین