استنبول نائٹ کلب میں آتشزدگی، درجنوں افراد ہلاک
ہولناک حادثے میں کئی افراد کی حالت تشویشناک

ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی سے درجنوں افراد موت کی نیند سوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں واقع یہ نائٹ کلب 16 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنایا گیا تھا، جہاں دن میں مرمتی کام کے دوران آگ لگی اور 29 افراد ہلاک ہوئے ۔
ہولناک واقع کے بعد استنبول گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں آٹھ افراد کے زخمی اور ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
حکام کے مطابق بلند و بالا عمارت کے تہہ خانے میں قائم ماسکریڈ میں تزئین و آرائش کے دوران لگنے والی اس آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
اس حوالے سے ترکیہ کے وزیر انصاف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جن میں3 افراد وہ ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام سنبھالتے ہیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 5 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں