عالمی منظر

تائیوان میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

زلزلے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔

Web Desk

تائیوان میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

زلزلے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔

 تائیوان کو سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے بری طرح لرزا کر رکھ دیا جو ملک کی 25 سالہ تاریخ کا سب سے طاقتور زلزلہ شمار کیا گیا ہے۔

 زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے آیا، امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق تائیوان میں آج صبح 7.4 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، جبکہ گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

 زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھیں جنہیں بعد میں واپس لے لیا گیا۔

اس ناگہانی کے آفت کے نتیجے میں اب تک 26 عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں جس میں سے نصف تائیوان کے شہر ہوالین میں ہوئیں۔

 ان عمارتوں میں 20 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زلزلے کے بعد دارالحکومت تائی پے میں اب تک آفٹر شاکس محسوس کیے جارہے ہیں اور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اب تک 25 آفٹر شاکس ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

تائی پاور کے مطابق تائیوان میں 87 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں تاہم اس سے ملک کے جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ 1999 کے بعد 25 برسوں میں سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ ہے۔

خیال رہے کہ  ستمبر 1999 میں تائیوان میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں  لگ بھگ 2 ہزار 400 افراد ہلاک جبکہ 50 ہزار عمارتیں زمین بوس ہوئی تھیں۔

تازہ ترین