ورلڈز بلینیئرز لسٹ، مکیش امبانی کے بعد گوتم اڈانی کا نام
گوتم اڈانی بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے
بین الاقوامی جریدے فوبز کی طرف سے بھارت کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے پہلی جبکہ ’اڈانی گروپ‘ کے مالک گوتم اڈانی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
فوربز نے حال ہی میں دنیا کی امیر ترین شخصیات کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 200 افراد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ گزشتہ سال اس فہرست میں 169 بھارتی شامل تھے۔
فہرست میں شامل تمام بھارتیوں کی مجموعی دولت 954 بلین ڈالرز ہے جبکہ سال 2023 میں جاری ہونے والی فہرست میں بھارتی امیر ترین شخصیات کی مجموعی دولت 675 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی 200 بھارتیوں میں سب سے اوپر ہیں جنکے اثاثوں کی کُل قیمت 116بلین ڈالرز ہے۔
مکیش امبانی کو دنیا کے نوے سب سے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور ناصرف بھارت بلکہ وہ ایشیا کے بھی سب سے زیادہ امیر شخص ہیں۔
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بھارت کے ارب پتی تاجر اور اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین گوتم اڈانی نے مجموعی دولت 84بلین ڈالر کے ساتھ بھارت کے تمام امیر ترین شخصیات میں دوسرا نمبر پر ہیں۔
بھارت کی سب سے امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز ساوتری جندل کو حاصل ہوا جن کی مجموعی دولت 33 عشاریہ 5 بلین ڈالرز ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی