کھیل

پیرس اولمپکس، بھارتی کھلاڑیوں کو کھانے میں کیا ملے گا؟

اولمپک ایسوسی ایشن نے مینیو میں بھارتی پکوان شامل کرلیے۔

Web Desk

پیرس اولمپکس، بھارتی کھلاڑیوں کو کھانے میں کیا ملے گا؟

اولمپک ایسوسی ایشن نے مینیو میں بھارتی پکوان شامل کرلیے۔

اولمپک کے پکوان میں بھارتی کھانے بھی شامل کرلیے گئے۔
اولمپک کے پکوان میں بھارتی کھانے بھی شامل کرلیے گئے۔

آنے والے پیرس اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کو کھانے پینے میں ان مسائل کا سامنا نہیں ہوگا جو عموماً ایشیائی افراد کو مغربی ممالک میں ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی سفارشات قبول کرتے ہوئے پیرس اولمپک کے مینیو میں بھارتی پکوانوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

اولممپک کے لیے سجائے گئے گاؤں کے ڈائننگ ہالز میں دستیاب بھارتی کھانوں میں دم میں پکے ہوئے باسمتی چاول، دال روٹی، آلو گوبھی، خصوصی چکن کا سالن اور مختلف طرح کی یخنیاں شامل ہوں گی۔

شیوا کیشوان، جنہیں حال ہی میں اولمپکس کے لیے بھارت کا ڈپٹی شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا تھا، نے کہا کہ مینیو پیرس منتظمین کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ان کی حالیہ میٹنگ کے دوران دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی میٹنگ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی گئی تھی کہ ملک سے بہت دور ہائی پریشر مقابلوں کے دوران بھی بھارتی ایتھلیٹس اپنے گھر جیسا محسوس کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پکوانوں کو شامل کرنے کے لیے مینیو میں ترمیم کرنے کے لیے ہماری بہت سی سفارشات کو قبول کر لیا گیا تھا، ہر ایک ڈش کو ماہر غذائیت نے منظوری دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کھیلوں کے دستوں نے اکثر اس قسم کے عالمی مقابلوں کے دوران بھارتی مینو کی ضرورت کو اجاگر کیا تھا۔

ڈپٹی شیف کا مزید کہنا تھا کہ کھانا ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں آپ کھانے کے مرکزی علاقے میں پوری دنیا کے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے منتظمین پر زور دیا کہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے وسیع تر جنوبی ایشیائی مینیو کو شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس بہرحال اپنے کمفرٹ زون (سفر کے دوران) سے باہر ہوتے ہیں اس لیے کھانا ان پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

اولمپکس کے ڈائننگ ہالز میں روایتی طور پر مشرق بعید اور مغربی ایشیائی کھانوں کو جگہ دی جاتی ہے اور یہ عام طور پر ان جگہوں پر ہوتا ہے جن سے بھارتی کھلاڑیوں کی کچھ شناسائی ہوتی ہے جبکہ انہیں نئی چیزیں چکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

کیشوان نے کہا کہ ایتھلیٹس متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ روٹی اور دال چاول جیسا سادہ کھانا بھی ان کے موڈ کو بہتر بنانے اور اعتماد کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین