انفوٹینمنٹ

سونیا حسین بھری محفل میں شرمندہ ہوگئیں

اداکارہ نے مشکل وقت سے خود کو کس طرح نکالا؟

Web Desk

سونیا حسین بھری محفل میں شرمندہ ہوگئیں

اداکارہ نے مشکل وقت سے خود کو کس طرح نکالا؟

سونیا حسین کی پریشانی کی وجہ کیا؟
سونیا حسین کی پریشانی کی وجہ کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سونیا حسین کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو کے دوران ناقابل فراموش واقعہ بیان کرکے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے نجی ٹیلی ویژن کی خصوصی  رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی بہنوں ثناء حسین  اور صائمہ حسین کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے  کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوان پروگرام اداکارہ اور اسٹائل آئیکون  سونیا حسین  نے ماضی کا ایک قصہ بیان کرڈالا، سونیا حسین نے بتایا کہ ایک مرتبہ  انہوں نے کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں انہیں زیب تن کیے گئے لباس میں اچانک خرابی کے باعث کافی مشکلات اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

سونیا حسین نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس شو میں انہوں نے گلابی رنگ کی سیکوئن والی ساڑھی کا انتخاب کیا تھا جو  کرسٹل ہالٹر بلاؤز کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ،’ایوارڈ شو میں کسی نے مجھے آواز دی تو جیسے ہی میں نے مڑکر انہیں دیکھنے کی کوشش کی تو میرے بلاؤز کی ہالٹر لیس ٹوٹ گئی اور اسی دوران شو ہوسٹ علی رحمان اور یاسر حسین نے مجھ سے گانا گانے کی فرمائش کرڈالی۔

اداکارہ کا کہنا تھا اس لمحے مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں اپنے لباس کو کس طرح سنبھالوں پھر میں نے اپنی ساڑھی کے پلو کو پیچھے سے اوڑھ کر اسٹیج پر جانے کا فیصلہ کیا اور اس طرح میں نے خود کو شرمندگی سے بچایا۔

واضح رہے کہ اداکاہ سونیا حسین ڈراما سیریل ’محبت تجھے الوداع’، ’ایسی ہے تنہائی’ سمیت دیگر کئی پراجیکٹ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بناچکی ہیں۔

تازہ ترین