یتیم بچوں کو مفت کپڑے سی کر دینے والا درزی کون؟
یہ کام گزشتہ 6 سالوں سے کر رہا ہوں۔
ماہِ رمضان میں یتیم بچوں کو عید الفطر کیلئے مفت کپڑے سی کر دینے والے درزی نے اپنی دریادلی سے لوگوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
قیصر حسن نامی درزی گزشتہ 6 سالوں سے سینکڑوں یتیم بچوں کے کپڑے نہ صرف مفت سلائی کرتے آرہے ہیں بلکہ یتیم بچوں کو ان کے کپڑے پیک کرکے واپس دیتے وقت جیب میں 200 روپے بطور عیدی بھی دیتے ہیں۔
قیصر نے بتایا کہ انہوں نے اس فلاحی کام کا آغاز 6سال قبل کیا تھا اور ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ بچوں کی کوئی مالی امداد تو نہیں کر سکتے لیکن اپنے ہنرکی بدولت ان کی مدد کر سکتے ہیں جس سے ان کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے۔
انہوں نے بتایا کہ 6 سال قبل دو انتہائی غریب و نادار خواتین نے دکان پر آکرکہا کہ دو یتیم بچوں کے کپڑے سلوانے ہیں لیکن ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں جس پرمیں نے سلائی کردی، سلے ہوئے کپڑے واپس لینے پر ان خواتین اوریتیم بچوں کی خوشی دیکھ کرمیرے دل میں خیال آیا کہ آئندہ ہریتیم بچے کے کپڑے مفت سیلائی کرونگا۔
قیصر کے مطابق جو بھی یتیم بچہ پہلی بار آئےہم اس کے والد کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور ب فارم لانے کو کہتے ہیں، جس کے بعد اس کا نام اپنی ریکارڈ فائل میں درج کر لینے کے بعد اس کے کپڑے ہمیشہ کیلئے مفت سلائی کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ، ’اس وقت ہمارے پاس 100 سے زائد یتیم بچے رجسٹرڈ ہیں۔ ہم ایک سے 18 سال کی عمر تک کے یتیم بچوں کے کپڑے مفت سی کردیتے ہیں۔‘
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز