انفوٹینمنٹ

بگ باس شو سے انکیتا نے کیا چیز سیکھی؟

شو میں سیکھی ہوئی ایک بات نے زندگی آسان کر دی۔

Web Desk

بگ باس شو سے انکیتا نے کیا چیز سیکھی؟

شو میں سیکھی ہوئی ایک بات نے زندگی آسان کر دی۔

انکیتا لوکھنڈے شوہر وکی جین کے ہمراہ، فوٹو بشکریہ گوگل
انکیتا لوکھنڈے شوہر وکی جین کے ہمراہ، فوٹو بشکریہ گوگل

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل انکیتا لوکھنڈے کو' بگ باس سیزن '17 زندگی میں کیا چیز سیکھا گیا جس نے ان کی زندگی آسان کر دی۔

بھارت کے مقبول رئیلیٹی ٹی وی شو ' بگ باس سیزن 17' میں انکیتا لوکھنڈے نے اپنے شوہر وکی جین کیساتھ بطور امیدوار شرکت کی اور مذکورہ شو کے دوران انہیں اپنے سسرالیوں اور عوام نے خوب برا بھلا کہا۔

انکیتا لوکھنڈے کی شو میں یہ عادت دیکھی گئی تھی کہ انہیں تھوڑا سا بھی غصہ آجاتا تھا تو یہ اپنے شوہر کو برا بھلا کہتی اور اسے چپل سے مارتی تھیں، اسی طرح شو میں شامل دیگر امیدواروں کے کسی بھی عمل پر انہیں اچھا یا برا محسوس ہوتا تھا تو یہ وہ بھی فوراََ سے بول دیتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ بگ باس کے دوران دیکھا گیا کہ ان کے رشتے لوگوں کیساتھ بننے سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے تھے۔

دوسری طرف شوہر کیساتھ ناروا سلوک پر ان کی ساس نے کئی مرتبہ میڈیا پر آ کر کہا کہ انکیتا کا یہ رویہ دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے اور ہم تو وکی کی انکیتا کیساتھ شادی کیلئے راضی بھی نہیں تھے۔

اب ان تمام باتوں کا جواب انکیتا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کچھ اس طرح دیا ہے کہ بگ باس سیزن 17 میں اپنے شوہر کیساتھ لڑ، جھگڑ رہی تھی لیکن خوش تھی کہ اس کیساتھ تو ہوں۔

 لیکن ایک بات یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ اس بگ باس کے گھر نے ایک چیز سیکھا دی کہ ہمیشہ اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھو، جو بھی محسوس کیا یوں ایک دم سے بول دیا تو وہ آپ کیلئے ہی اچھا نہیں ہوگا۔

تازہ ترین