انفوٹینمنٹ

ایشوریا رائے دبئی میں کروڑوں کی پراپرٹی کی مالک؟

تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

Web Desk

ایشوریا رائے دبئی میں کروڑوں کی پراپرٹی کی مالک؟

تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

ایشوریا رائے کی دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کا انکشاف سامنے آگیا
ایشوریا رائے کی دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کا انکشاف سامنے آگیا

بچن خاندان کی بہو بھارتی اداکارہ و سابقہ  مس ورلڈ ایشوریا رائے کی دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کا انکشاف سامنے آگیا۔

اداکارہ ایشوریا رائے کا شمار ہندوستانی سنیما کی صف اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے فلمی کیرئیر کے بہت کم عرصے میں  لازوال اداکاری سے ایک انفرادی پہچان حاصل کی۔

صرف یہی نہیں بلکہ انکا شمار سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بھی کیا جاتا ہے۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ انکے  عیش و آرام کی زندگی ہر دیکھنے والے کو رشک کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔

کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالک اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے مزید تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ  سابقہ مس ورلڈ کا دبئی میں جمیرہ گالف اسٹیٹس میں واقع ایک عالیشان گھر بھی موجود ہے جس کی قیمت تقریباً 15کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ کی مجموعی مالیت کی بات کریں تو اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی مجموعی مالیت 776 کروڑ روپے ہے جبکہ ایشوریا رائے عام طور پر ہر فلم کے لیے 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ سابقہ  مس ورلڈ ایشوریا رائے اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ 20 اپریل 2007 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں، بعدازاں اس جوڑے نے  2011 میں بیٹی کو جنم دیا۔

تازہ ترین