پاکستان

عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان، کتنی چھٹیاں ہونگی؟

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری

Web Desk

عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان، کتنی چھٹیاں ہونگی؟

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر کی مناسبت سے  10 اپریل تا 13 اپریل تک  4 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالفطر کی ان چار روزہ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے  بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری  عشرے کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جو  9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال کے  چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین