کھیل

کا کول اکیڈمی، اعظم خان نے جیت کاسہرا سجالیا

اعظم خان نے رسہ کشی کے اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

Web Desk

کا کول اکیڈمی، اعظم خان نے جیت کاسہرا سجالیا

اعظم خان نے رسہ کشی کے اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

کاکول اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے میں اعظم خان نے اپنی ٹیم کے سر جیت کاسہرا سجا دیا۔

 کپتان بابراعظم کی ٹیم میں اعظم خان نے رسہ کشی کے اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے جہاں کھلاڑی دو سیشنز میں فٹنس کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز کے درمیان ٹگ آف وار کا مقابلہ ہوا، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر مقابلے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئی۔

کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں اعظم خان شامل تھے جنہوں نے خوب زور لگایا، ویڈیو کے کیپشن میں شاداب خان نے اعظم خان کی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کنگ آف اسٹرینتھ، اسی لیے تو بڑے چھکے مارتا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی رسہ کشی کا یہ مقابلے کپتان بابر اعظم کی ٹیم جیت جاتی ہے تو اعظم خان تھکان کے باعث زمین پر گر جاتے ہیں البتہ انہیں تمام کھلاڑی آکر اٹھاتے ہیں اور بہترین کھیل پیش کرنے پر ڈھیروں مبارکباد بھی پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

فٹنس کیمپ 8 کی بجائے اب 7 اپریل کو ختم ہو گا جس کے بعد کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔

کیمپ کے اختتام پر قومی کرکٹرز چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے دعوت افطار میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین