ٹیکنالوجی

واٹس ایپ سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

سروس کے استعمال میں رکاوٹ کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئی۔

Web Desk

واٹس ایپ سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

سروس کے استعمال میں رکاوٹ کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئی۔

واٹس ایپ صارفین کو پریشانی کا سامنا
واٹس ایپ صارفین کو پریشانی کا سامنا

دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے کے بعد معتدد صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا۔

دنیا بھر کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس  ایپ کو 3 اپریل بروز  بدھ کو عالمی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد صارفین کی جانب سے سروس کے استعمال میں رکاوٹ کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ واٹس ایپ کے بندش کی اطلاع صارفین کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر بذریعہ پوسٹ دی گئیں۔

واضح رہے کہ میٹا اور واٹس ایپ نے میسجنگ سروس تک رسائی میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کی کمپنی نے واٹس ایپ کو 2014 میں 19 بلین ڈالر کے معاہدے میں خریدا تھا۔

تازہ ترین