بھارت کی امیر ترین خواتین کے پاس کتنی دولت ہے؟
کئی بھارتی خواتین ملک کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

بھارتی خواتین کاروباری دنیا میں نمایاں پیش قدمی کر رہی ہیں، جن میں کئی خواتین نے ملک کے امیر ترین افراد میں اپنی جگہ بھی بنائی ہے۔
رواں برس کے دوران بھارت میں دولت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سال 2024 کے دوران 200 بھارتی شہریوں نے فوربس کی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنائی، جو کہ 2023 میں 169 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
ساوتری جندال، کل مالیت - 35.5 ارب ڈالر
جندال خاندان کی سربراہ کی حیثیت سے ساوتری جندال 35.5 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ سب سے امیر بھارتی خاتون بن گئیں۔
وہ جندال گروپ کی چیئرپرسن ہیں، جو اسٹیل، پاور، سیمنٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں کام کرنے والا ایک گروپ ہے۔
ریکھا جھُنجھُن والا، کل مالیت - 8.5 ارب ڈالر
بھارت کے وارن بفیٹ کہلائے جانے والے راکیش جھُنجھُن والا کی بیوہ ریکھا جھُنجھُن والا کو اپنے شوہر سے وراثت میں ایک قیمتی اسٹاک پورٹ فولیو ملا، جو اپنی سرمایہ کاری کی مہارت کے لیے جانا جاتا ہے۔
ونود رائے گپتا، کل مالیت – 5 ارب ڈالر
ونود رائے گپتا نے ہیولز انڈیا نامی کمپنی میں اپنے حصص کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے، جو کہ اپنے برقی اور گھریلو آلات کے لیے معروف کمپنی ہے۔
ونود گپتا کی رہنمائی کے تحت ہیولز انڈیا ایک مشہور برانڈ کی صورت میں پروان چڑھئ ہے جو لائٹننگ کے سازوسامان، پنکھے، ریفریجریٹرز اور واشنگ مشینوں سمیت مصنوعات کی ایک وسیع رینج تیار کرتی ہے۔
رینوکا جگتیانی، کل مالیت - 4.8 ارب ڈالر
رینوکا جگتیانی دبئی میں قائم ایک ملٹی نیشنل کنزیومر گروپ، لینڈ مارک گروپ کی چیئرپرسن اور سی ای او ہیں۔
اس کمپنی کی بنیاد ان کے شوہر مکی جگتیانی نے رکھی تھی، جو مئی 2023 میں فوت ہو گئے تھے۔
رینوکا جگتیانی کی سربراہی میں چلنے والے اس لینڈ مارک گروپ میں 50 ہزار سے زائد افراد ملازمت کررہے ہیں۔
سمیتا کرشنا گودریج، کل مالیت – 3.8 ارب ڈالر
گودریج خاندان کی سمیتا کرشنا گودریج خاندان کے اثاثوں میں ایک اہم حصہ رکھتی ہیں۔
گودریج خاندان 5.7 اربڈالر کی آمدنی کے ساتھ کنزیومر گڈز گروپ، گودریج گروپ کو کنٹرول کرتا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں