سال 2024، ساؤتھ انڈین فلموں میں ڈیبیو کرنے والے بالی وڈ ستارے کون؟
بالی ووڈ انڈسٹری کے 6 بڑے اداکار ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانے کو ہیں تیار۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے وہ مشہور و معروف اداکار جو رواں برس ساؤتھ انڈین فلموں میں اپنی قسمت کا لوہا منوانے جا رہے ہیں۔
سیف علی خان:
ہینڈسم اداکار سیف علی خان کی رواں برس فلم 'دیورا ' 4 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
کورا تلا سیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ برس اپنی 53 ویں سالگرہ کے موقع اس فلم کا پہلا لک پوسٹر شیئر کیا تھا۔
جھانوی کپور:
نوجوان اداکارہ جھانوی کپور کی فلم 'دیورا' میں جونیئر این ٹی آر کیساتھ جوڑی دیکھنے کیلئے سب لوگ ہی بے تاب ہیں۔ اپنی نئی فلم دیورا کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ جھانوی نے کہا کہ تلگو زبان نہ سیکھنا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران 'دیورا' کی ٹیم نے ڈائیلاگ بولنے میں ان کی کافی مدد کی، لیکن یہ ضرور ہے کہ میں ساؤتھ انڈیا میں بولی جانے والی زبان تلگو سمجھ لیتی ہوں لیکن بول نہیں سکتی۔
یاد رہے کہ جھانوی کپور کو معروف ساؤتھ انڈین ادکار رام چرن کی فلم 'آر سی 16' کیلئے مرکزی ہیروئن کے طور پر بھی چن لیا گیا ہے۔
دیشا پٹانی:
فٹنس کوئین دیشا پٹانی سوریہ کی پیریڈ ڈرامہ 'کنگووا 'کے ساتھ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں' کالکی 2898 اے ڈی' میں بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے، ان کے ساتھ مذکورہ فلم کی مرکزی کاسٹ میں پربھاس، امیتابھ بچن اور دیپیکا پڈوکون نظر آئیں گے۔
بوبی دیول:
بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم 'اینیمل' سے جاندار کم بیک کرنے والے اداکار بوبی دیول ساؤتھ انڈین فلم 'ہری ہرا ویرا مالو' میں پہلی مرتبہ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
شانایا کپور:
مشہور بھارتی اداکار سنجے کپور کی بیٹی شانایا کپور اداکار موہن لال کیساتھ فلم 'ورشابھا ' کے ذریعے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔
جیمی لیور:
اداکار و کامیڈین جونی لیور کی بیٹی جیمی لیور ' آ اوکاٹی اڈاکو' نامی فلم کے زریعے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔
مذکورہ فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جیمی کا کہنا تھا کہ تلگو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا میرا خوب اب برسوں بعد مکمل ہوا۔ یہ فلم صرف میرے پیشہ ورانہ سفر ہی نہیں بلکہ میری جڑوں کو ذاتی خراجِ عقیدت بھی پیش کرتی ہے۔


