انفوٹینمنٹ

کنگنا نے کروڑوں کی نئی لگژری گاڑی خرید لی

سفید لباس میں ملبوس اداکارہ نے سب کی توجہ اپنی طرف موڑ لی

Web Desk

کنگنا نے کروڑوں کی نئی لگژری گاڑی خرید لی

سفید لباس میں ملبوس اداکارہ نے سب کی توجہ اپنی طرف موڑ لی

نئی گاڑی کی قیمت تقریباً دوکروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے ہے
نئی گاڑی کی قیمت تقریباً دوکروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے ہے

بالی وڈ اداکارہ اور اپنے اپنے دبنگ بیانات کے باعث شہرت رکھنے والی کنگنا رناوت نے کروڑوں روپے کی نئی لگژری کار خرید لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو ممبئی میں اپنی نئی مرسیڈیز مے بیک میں سفر کرتے دیکھا گیا۔

سفید لباس میں ملبوس اداکارہ نے سب کی توجہ اپنی طرف  موڑ لی جب وہ سیلون سے نکلیں اور اپنی چمچماتی گاڑی میں سوار ہوئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ کی اس نئی گاڑی کی قیمت تقریباً دوکروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی کرنسی میں آٹھ کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے ۔

ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کہ انہوں نے اپنی پچھلی گاڑی کیساتھ کیا کیا ، کیا  اسے بیچ دیا یا کسی تجارتی کام یا کسی برانڈ کو فروخت کردی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کنگنا نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی اور ہماچل پردیش میں منڈی حلقہ سے الیکش لڑنے کا اعلان کرکے سرخیوں میں جگہ بنائی۔

وہ سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی فلم ’ایمرجنسی‘ میں اداکاری اور ہدایت کاری کرتی دکھائی دیں گی۔