خواتین

مینی کیور اور پیڈی کیور کی آسان ٹپس جان لیں

عید سے قبل خواتین اپنی کمر کس لیں

Web Desk

مینی کیور اور پیڈی کیور کی آسان ٹپس جان لیں

عید سے قبل خواتین اپنی کمر کس لیں

مینی کیور اور پیڈی کیور کی آسان ٹپس جان لیں

عید الفطر کی آمد آمد ہے اور شوال کا چاند نظر آنے سے قبل خواتین کا پارلر میں رش بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔

عید کے موقع پر خواتین اپنے سجنے اور سنورنے کی خصوصی تیاری کرتی ہیں، اس کے لئے عید آنے سے پہلے فیشیل، بلیچ، ویکسنگ، تھریڈنگ وغیرہ کروائی جارہی ہوتی ہے۔ لیکن جسم کے بہت اہم حصوں کو ہم نظر انداز کر جاتے ہیں اور اپنی تیاری میں ہم ان حصوں کی صفائی ، حفاظت اور خوبصورتی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ 

گھر کے کام سے فراغت حاصل کرنے کے بعد خواتین کا پارلر کا رخ کرنا ایک مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔لیکن زرا ٹہہریے یہاں ہم آپکو چند آسان ٹپس بتانے جارہے ہیں جس کے بعد آپ پارلر والا مہنگا مینی پیڈی کیور گھر پر ہی کرسکتے ہیں۔

آج ہم آپ کی ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے لائے ہیں کچھ آسان سی ٹپ جس کو آزما کر آپ کے ہاتھ پیر بھی خوبصورت دکھائی دیں گے۔ اس کو ہفتے میں دو دفعہ کر لیں اس سے آپ کے ہاتھ پیر نرم ملائم اور حسین بن جائیں گے۔

 1 اسٹیپ: لیموں 2 عدد چینی(ہلکا سا کوٹ لیں) 2 کھانے کے چمچ ایک لیموں کے دو ٹکڑے کر لیں اس میں چینی لگائیں اور اب اس لیموں کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر رگڑیں، ہر ٹکڑے کو الگ الگ حصے پر رگڑیں۔ اس سے اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں کی رگڑائی کرنے کے بعد اب دوسرا اسٹیپ فالو کریں۔ 

2 اسٹیپ: نیم گرم پانی آدھا ٹب سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ اس نیم گرم پانی میں تھوڑی دیر کے لئے اپنے ہاتھ اور پیر ڈبو لیں جب تک وہ پانی نارمل نہ ہوجائے۔ 

3 اسٹیپ: پٹرولیم جیلی ایک چھوٹی شیشی ڈسپرین 2 گولیا ں(پیس لیں) وٹامن ای کیپسول 10 عدد ان تینوں چیزوں کو مکس کر لیں اور پھر اس کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اور کمال دیکھیں۔ آپ کے ہاتھ پیر اتنے نرم ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے کہ جو دیکھے گا دیکھتا رہ جائے گا۔