خواتین
مینی کیور اور پیڈی کیور کی آسان ٹپس جان لیں
عید سے قبل خواتین اپنی کمر کس لیں
مینی کیور اور پیڈی کیور کی آسان ٹپس جان لیں
عید سے قبل خواتین اپنی کمر کس لیں
عید الفطر کی آمد آمد ہے اور شوال کا چاند نظر آنے سے قبل خواتین کا پارلر میں رش بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔
عید کے موقع پر خواتین اپنے سجنے اور سنورنے کی خصوصی تیاری کرتی ہیں، اس کے لئے عید آنے سے پہلے فیشیل، بلیچ، ویکسنگ، تھریڈنگ وغیرہ کروائی جارہی ہوتی ہے۔ لیکن جسم کے بہت اہم حصوں کو ہم نظر انداز کر جاتے ہیں اور اپنی تیاری میں ہم ان حصوں کی صفائی ، حفاظت اور خوبصورتی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
گھر کے کام سے فراغت حاصل کرنے کے بعد خواتین کا پارلر کا رخ کرنا ایک مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔لیکن زرا ٹہہریے یہاں ہم آپکو چند آسان ٹپس بتانے جارہے ہیں جس کے بعد آپ پارلر والا مہنگا مینی پیڈی کیور گھر پر ہی کرسکتے ہیں۔
آج ہم آپ کی ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے لائے ہیں کچھ آسان سی ٹپ جس کو آزما کر آپ کے ہاتھ پیر بھی خوبصورت دکھائی دیں گے۔ اس کو ہفتے میں دو دفعہ کر لیں اس سے آپ کے ہاتھ پیر نرم ملائم اور حسین بن جائیں گے۔
1 اسٹیپ: لیموں 2 عدد چینی(ہلکا سا کوٹ لیں) 2 کھانے کے چمچ ایک لیموں کے دو ٹکڑے کر لیں اس میں چینی لگائیں اور اب اس لیموں کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر رگڑیں، ہر ٹکڑے کو الگ الگ حصے پر رگڑیں۔ اس سے اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں کی رگڑائی کرنے کے بعد اب دوسرا اسٹیپ فالو کریں۔
2 اسٹیپ: نیم گرم پانی آدھا ٹب سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ اس نیم گرم پانی میں تھوڑی دیر کے لئے اپنے ہاتھ اور پیر ڈبو لیں جب تک وہ پانی نارمل نہ ہوجائے۔
3 اسٹیپ: پٹرولیم جیلی ایک چھوٹی شیشی ڈسپرین 2 گولیا ں(پیس لیں) وٹامن ای کیپسول 10 عدد ان تینوں چیزوں کو مکس کر لیں اور پھر اس کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اور کمال دیکھیں۔ آپ کے ہاتھ پیر اتنے نرم ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے کہ جو دیکھے گا دیکھتا رہ جائے گا۔
مزید خبریں
-
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July


