سوشل میڈیا

ٹک ٹاکر جنت مرزا کے نئے بوائے فرینڈ کون؟

کیا میں تمھاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں؟ جنت مرزا

Web Desk

ٹک ٹاکر جنت مرزا کے نئے بوائے فرینڈ کون؟

کیا میں تمھاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں؟ جنت مرزا

جنت مرزا کی پوسٹ پر ابراہیم نامی فیشن ماڈل کا کمنٹ توجہ کا مرکز
جنت مرزا کی پوسٹ پر ابراہیم نامی فیشن ماڈل کا کمنٹ توجہ کا مرکز

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنّت مرزا نے سابق بوائے فرینڈ عمر بٹ کے بعد نئی محبت مل جانے کا اشارہ دے دیا۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کی دنیا میں سب سے زیادہ نام کمانے والی اسٹار جنت مرزا کی وجۂ شہرت انکا فیشن سینس، دلکش ملبوسات اور بہترین لپ سنک ہے۔

انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں بھی کام کیا جبکہ چند گانوں کی ویڈیوز میں بھی انہوں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔

گزشتہ کئی سالوں سے جنت مرزا کا نام ساتھی ٹک ٹاک اسٹار  عمر بٹ کے ساتھ جڑا ہوا تھا لیکن 2023 میں پاکستانی ٹک ٹاک کی دنیا کی اس ہردلعزیز جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا۔

عمر بٹ سے علیحدگی کے ایک سال بعد اب جنت مرزا نے ایک مرتبہ پھر زندگی میں محبت کی آمد کا عندیہ دیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی چند دلکش تصاویر شامل کیں۔

مذکورہ تصاویر میں جنت مرزا شرٹ اور جینز پہنی ہوئی ہیں جبکہ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' کیا میں تمھاری سب سے زیادہ پسندیدہ بن سکتی ہوں'۔ 

اگرچہ اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ ایسا نہیں تھا جو ان کی لو لائیو کے حوالے سے معلومات دے رہا تھا لیکن اس پوسٹ پر نظر آنے والا ایک کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جنت مرزا کی پوسٹ پر ابراہیم نامی فیشن ماڈل نے کمنٹ کیا کہ ' کوئی بھی چیز میری گرل کی خوبصورتی کی برابری نہیں کرسکتی'۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا کے نئے بوائے فرینڈ کون؟

اس معاملے کو دو طرفہ بناتے ہوئے جنت مرزا نے ری پلائے کیا کہ ' بہت بہت شکریہ میری محبت'۔

جنت مرزا کے ردِعمل دینے کی دیر ہی تھی کے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین متضاد تبصرے کرتے دکھے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین جنت اور ابراہیم کی جوڑی کی تعریف کرتے دکھے جبکہ زیادہ تر عمر بٹ سے ہمدردی کرتے دکھے۔

تازہ ترین