ٹریول

دنیا کے بہترین ماحول دوست شہر جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے

گلوبل ڈیسٹینیشن سسٹین ایبلٹی انڈیکس سامنے آگیا

ملیحہ سایانی

دنیا کے بہترین ماحول دوست شہر جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے

گلوبل ڈیسٹینیشن سسٹین ایبلٹی انڈیکس سامنے آگیا

دنیا کے بہترین ماحول دوست شہر جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے

سفر کی خواہش رکھنے والوں کو اپنا سرمایہ کسی بہترین جگہ پر خرچ کرنے کا مسئلہ اکثر ہی درپیش رہتا ہے اسی سبب وہ سفر کے لیے ہمیشہ کسی ایسی جگہ کا انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں جو نا صرف جیب پر ہلکی ہو بلکہ ماحول دوست بھی ہو۔

سفر کے شوقین افراد کو اکثر مخصوص قسم کی جگہوں کی تلاش میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم ان کی اس مشکل کو گلوبل ڈیسٹینیشن سسٹین ایبلٹی کا ادارہ آسان بناتا ہے، ایک ایسا ادارہ جو ہر لحاظ سے دنیا کے ملکوں کی درجہ بندی کرکے اس کی فہرست مرتب کرتا ہے۔

رواں سال بھی ادارے نے دنیا کے چند بہترین ماحول دوست اور پائیدار شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں شہروں کی ماحولیاتی کارکردگی ، بشمول عوامی نقل و حمل ، کاربن کے اخراج  ،  قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے متعلق پالیسیاں ، سماجی کارکردگی ، بشمول ذاتی حفاظت ، صحت اور تندرستی جیسے عوامل ، منزل کا انتظام ، ہوائی اڈوں ، ہوٹلوں اور ریستوراں سمیت ٹریول انڈسٹری کے سپلائرز کی پائیداری کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ 

گوتھنبرگ ، سویڈن

سویڈن کے شہر گوتھنبرگ کو   ط سب سے زیادہ پائیدار منزل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
 سویڈن کے شہر گوتھنبرگ کو   ط سب سے زیادہ پائیدار منزل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

 سویڈن کے شہر گوتھنبرگ نے مسلسل ساتویں بار عالمی سطح پر سب سے زیادہ پائیدار منزل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ یہ ایک جزیرہ نما شہر ہے جو ماحولیاتی پالیسی کا علمبردار ہے۔ 

گوتھنبرگ گرین سٹی زون ، اسی حوالے سے لیا ایک اہم اقدام ہے ۔ اس کے کار سے پاک جنوبی جزیرے عوامی نقل و حمل کے ذریعے خصوصی طور پر قابل رسائی ہیں جس کے باعث اسے زمین کے سرسبز ترین شہروں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 

اوسلو ، ناروے

نارو ے کے شہر اوسلو نے فہرست میں دوسرا مقام حاصل کرلیا۔
نارو ے کے شہر اوسلو نے فہرست میں دوسرا مقام حاصل کرلیا۔

فہرست میں پچھلے سال دسویں پوزیشن حاصل کرنے والے نارو ے کے شہر اوسلو نے اس بار دوسری پوزیشن پر براجمان ہوا ہے۔ 6 لاکھ سے زائد باشندوں پر مشتمل یہ ترقی پزیر شہر فطرت کی ہم آہنگی سے جڑا ہوا ہے جس میں جنگلات اور کھائی شامل ہیں۔

عوامی بسوں میں بجلی اور بائیو فیول کا بڑھتا ہوا استعمال اور 5 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پائیداری کے لیے اوسلو کے عزم کی مثال دیتا ہے۔ یہاں 94 فیصد ہوٹلز تصدیق شدہ ہیں جن میں کھانے کی نقل و حرکت محدود رکھی جاتی ہے۔

گلاسگو ، اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ کا شہر گلاسگو   پیاری سبز جگہ کہلایا جاتا ہے۔
 اسکاٹ لینڈ کا شہر گلاسگو   پیاری سبز جگہ کہلایا جاتا ہے۔

پیاری سبز جگہ کہلائے جانے والا اسکاٹ لینڈ کا شہر گلاسگو کا مقصد 2030 تک برطانیہ کا پہلا کاربن نیوٹرل شہر بن کر اپنے ورثے کو برقرار رکھنا ہے۔

 اس شہر نے سمارٹ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کی توسیع جیسے اہداف مکمل کیے ہیں ۔

بورڈو ، فرانس

فرانس کے شہر بورڈو 2050 تک  فضائی آلودگی کو 50% تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
فرانس کے شہر بورڈو 2050 تک  فضائی آلودگی کو 50% تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

فرانس کے شہر بورڈو کاربن نیوٹرل ہونے ، قابل تجدید توانائی پر مکمل انحصار کرنے اور 2050 تک فضائی آلودگی کو 50 فیصد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گویانگ ، جنوبی کوریا  

جنوبی کوریا کا شہر گویانگ اپنے 68 پارکوں پر فخر کرتا ہے
جنوبی کوریا کا شہر گویانگ اپنے 68 پارکوں پر فخر کرتا ہے

گرین اسپیس کو بڑھانے کی ٹھوس کوششوں کے ساتھ جنوبی کوریا کا شہر گویانگ اپنے 68 پارکوں پر فخر کرتا ہے، جس سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔

 10 لاکھ کے اس شہر میں سمارٹ کوڑے دان کے ڈبوں کے باعث فضلے کی ری سائیکلنگ میں 82 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

تازہ ترین