بالی ووڈ

ارچنا کے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ کیا؟

کتنے سال شادی کو خفیہ رکھا؟

Web Desk

ارچنا کے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ کیا؟

کتنے سال شادی کو خفیہ رکھا؟

اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کو 4 سال تک خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتائی۔

ارچنا نے اعتراف کیا کہ ہمارے وقت میں انڈسٹری میں اس قسم کا خیال پایا جاتا تھا کہ اگر عورت شادی شدہ ہوگی تو وہ کام نہیں کرسکے گی، لوگ کہا کرتے تھے کہ شادی شدہ خواتین اداکاروں کو زیادہ کام نہیں ملتا۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری پر مردوں کی بالادستی قائم تھی، مردوں اور خواتین میں فرق کیا جاتا تھا، انڈسٹری میں خیال پایا جاتا تھا کہ اب شادی ہوگئی ہے تو بچہ ہوجائے گا اور پھر اداکارہ فلم مکمل ہونے سے قبل ہی کام چھوڑ دے گی۔

ارچنا نے بتایا کہ میں نے اور پرمیت نے اپنی شادی کو ذاتی فیصلہ سمجھ کر خفیہ رکھنے کا سوچا، پرمیت ہماری شادی کو میرے کیرئیر کی رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہتا تھا اسی لیے شادی کو کئی سال تک چھپائے رکھا۔

اداکارہ ارچنا کی شادی اداکار پرمیت سیٹھی سے 1992 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین