خواتین
مہنگا ترین گولڈ فیشل اب گھر پر کرنا آسان
فیشل کی آسان ٹپس جان لیں
مہنگا ترین گولڈ فیشل اب گھر پر کرنا آسان
فیشل کی آسان ٹپس جان لیں
عید الفطر کی آمد سے قبل خواتین پارلر کا رخ کرکے مہنگا مہنگا فیشل کرنے کے بجائے آج ہی گھر پر یہ گولڈ فیشل خود ہی کرکے اپنی عید کو روشن چہرے سے جگمگا دیں۔
آج کل گولڈ فیشل کا بول بالا ہے ہر دوسری خاتون یہ فیشل کروانے کے لئے بیوٹی پارلر کا رخ کررہی ہیں۔گولڈ فیشل کےحوالے سے یہ تصور پایا جاتا ہے کہ یہ صرف پارلرز میں ہی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین اس فیشل کو کروانے کےلئے منہ مانگے دام دینے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔
لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ گولڈ فیشل کو گھر میں بھی باآسانی کیا جاسکتا ہے۔ اس کےلئے آپ کو گولڈ فیشل کٹ خریدنی ہوگی اور ساتھ چند باتوں کاخیال رکھنا ہوگا۔
گولڈ فیشل کے مراحل
٭ سب سے پہلے چہرے پر آدھا چمچہ گولڈ کلینسر لگائیں اور انگلیوں کی مدد سے 15 منٹ تک چہرے کو صاف کریں۔ جب اچھی طرح مساج کرچکے تو تولیے کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں۔
٭ چہرے کو ایکسفولئیٹ کرنے کے لئے اسکرب کیا جاتا ہے تاکہ چہرے کی جلد میں موجود مردہ خلیئے دور کئے جا سکیں۔گولڈ اسکرب میں 24 کیرٹ میری گولڈ ایکسٹریکٹ ہوتا ہے جو چہرے کو آکسیڈائز کرتا ہے ۔ گولڈ اسکرب کرتے ہوئے انگلیوں کو نیچے سے اوپر کی جانب 10 منٹ تک مساج کریں۔
٭ گولڈ فیشل کٹ میں موجود گولڈ کریم میں 24 کیرٹ گولڈ فوائل ،گولڈ پاؤڈر ،زعفران، ایلوویرا اور صندل کی لکڑی کا پاؤڈر شامل ہوتا ہے۔اس کو چہرے پر20 منٹ تک لگائیں تاکہ تمام اجزاء چہرے پر باآسانی جذب ہو سکیں۔
٭ گولڈ ماسک جلد کو شاداب بنانے کےلئے ہلدی، شہد، گولڈ فوائل اور ایلو ویرا شامل ہوتا ہے۔ چہرے کے ساتھ اس ماسک کو گردن پر بھی لگائیں۔ جب یہ ماسک خشک ہوجاتا ہے تو باآسانی اتر جاتا ہے۔
اس فیشل میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔ جیسے ہی فیشل مکمل ہوتا ہے تو اس کے نتائج فوری سامنے آنے لگتے ہیں۔
مزید خبریں
-
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


