انفوٹینمنٹ

بلال عباس کی ’طواف’ کرتے ویڈیو وائرل

بلال عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Web Desk

بلال عباس کی ’طواف’ کرتے ویڈیو وائرل

بلال عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اداکار بلال عباس، فوٹو اسکرین گریب
اداکار بلال عباس، فوٹو اسکرین گریب

ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کے اداکار بلال عباس عرف  'شاہمیر سکندر' کی عمرہ ادائیگی کے دوران طواف کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ورسٹائل اداکار بلال عباس ان دنوں عشق، محبت اور سیاست کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی ڈراما ' عشق مرشد' میں امیر اور غریب کے دو متضاد کردار 'شاہمیر سکندر' اور 'فضل بخش' ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ درفشاں سلیم جو 'شبرا' نامی لڑکی کا کردا نبھا رہی ہیں اور بلال عباس عرف شاہمیر کی آن اسکرین جوڑی کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تاہم عشق مرشد کی یہ فنکار جوڑی عمرہ ادائیگی میں مصروف ہے پہلے اداکارہ درفشاں سلیم کی عمرہ تصاویر کے  بعد اب بلال عباس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی جس میں انہیں حالتِ احرام میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حالانکہ بلال عباس اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ انکی فین فالوونگ کی جانب سے بلال عباس کا کوئی بھی عمل سوشل میڈیا کی نظروں کی چھپ نہیں سکتا۔

بلال عباس کی ’طواف’ کرتے ویڈیو وائرل

فینز پیچ کی جانب سے بلال عباس ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں وہ طوف کر رہے ہیں جبکہ ساتھ دوسری ویڈیو عید الفطر کی ہے جو اداکار نے سعودی عرب میں گزاری ہے۔

حرمین شریفین میں عید منانے کیلئے بلال عباس نے سفید لباس کا انتخاب کیا ہوا تھا جس میں انکا روحانی چہرہ مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔

بلال عباس کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرنا اور اسکی تصاویر کو سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رکھنے کا عمل بھی انکے فینز کو خوب بھایا جس کے بعد اداکار کی تعریفوں کا نہ تھنے والا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین