بالی ووڈ

’میری ایک ہی دیشا ہے‘ٹائیگر شروف اور دیشا میں پیچ اپ؟

صرف ایک بار ہی سنجیدہ رشتے میں رہا ہوں

Web Desk

’میری ایک ہی دیشا ہے‘ٹائیگر شروف اور دیشا میں پیچ اپ؟

صرف ایک بار ہی سنجیدہ رشتے میں رہا ہوں

اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شرروف نے اپنے افیئر سے متعلق زیر گردش خبروں پر ڈھکے چھپے الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے ان گردشی خبروں کو مزید طول دیا۔

ٹائیگر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار ہی سنجیدہ رشتے میں رہا ہوں۔

ٹائیگر اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ و اداکارہ دیشا پٹانی کے تعلقات ان کی فلم باغی 2 کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئے لیکن یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 2023 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

لیکن اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹائیگر اور دیشا کے درمیان پیچ اپ کے حوالے سے چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں ہیں۔
فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پروموش کے دروان اکشے کمار نے صحافی کے سوال پر ٹائیگر کو مشورہ دیا کہ ہمیشہ ایک ہی دِیشا میں رہا کرو۔ 

دیشا لفظ کا مطلب ہے 'سمت'۔ ٹائیگر نے جواب میں کہا کہ زندگی میں میری ایک ہی دیشا ہے، ہاں اور وہ میرا کام ہے۔

تازہ ترین