فلم / ٹی وی
اللو ارجن کی 'پُشپا 2' کے ٹیزر نے ریکارڈ توڑ دیے
پُشپا 2: دا رول' رواں سال ماہِ اگست میں سینما گھروں کی زینت بننے گی'
اللو ارجن کی 'پُشپا 2' کے ٹیزر نے ریکارڈ توڑ دیے
پُشپا 2: دا رول' رواں سال ماہِ اگست میں سینما گھروں کی زینت بننے گی'
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ‘الو ارجن’ کی مقبول ترین فلم ‘پُشپا’ کے سیکوئل ‘پُشپا 2' کے ٹیزر نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ڈالے۔
فلم ’پشپا: دا رائز‘ 2021 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی بھارت میں طوفان مچا دیا تھا اور شاندار کامیابی کے ساتھ یہ 2021 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔
الّو ارجن 'پشپا: دی رائز' کی زبردست کامیابی کے بعد سے فلم کے سیکوئل 'پشپا 2: دا رول' کے لیے کام کر رہے تھے اور بلآخر 3 سال بعد فلم کا دوسرا سیکوئل سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے۔
فروری 2023 میں فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا اور اب فلم کا آفیشل ٹیزر بھی فلم بینوں کی خدمت میں پیش کردیا گیا ہے۔
ٹیزر نے یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی ویوز کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور فقط ایک دن میں ٹیزر 4 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ پشپا 2′ کا ٹیزر ریلیز کے ساتھ ہی یوٹیوب کے ٹرینڈنگ پینل میں نمبر ون پر ہے اور اس کے ویوز میں ہر ایک منٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔
سال 2021 میں الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا: دا رائز‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے پوری دُنیا میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔
20 سال سے اداکاری کی دنیا سے وابستہ الّو ارجن کے مداح ان کی فلم پُشپا کے پارٹ ٹو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور الّو ارجن سے زیادہ ان کے مداح فلم کی کامیابی کے لیے پُر امید ہیں۔
واضح رہے کہ 'پُشپا 2: دا رول' رواں سال ماہِ اگست میں سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے اور فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کی کامیابی کی پیشگوئیاں کی جارہی ہیں۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34



