انفوٹینمنٹ

لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے دوستی ہے، نازش جہانگیر

نازش جہانگیر کب شادی کر رہی ہیں۔

Web Desk

لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے دوستی ہے، نازش جہانگیر

نازش جہانگیر کب شادی کر رہی ہیں۔

ناز ش جہانگیر انڈسٹری میں حسد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے،فوٹو بشکریہ گوگل
ناز ش جہانگیر انڈسٹری میں حسد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے،فوٹو بشکریہ گوگل

معروف پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ بہت سارے لڑکے ان کے جگری دوستی ہیں۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی زندگی کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے بہت سارے سینئر اداکار اپنے جونیئرز سے حسد کرتے ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ حسد کرنے والے سینیئر اداکار بہت ہیں، وہ اور ان سمیت دیگر نوجوان اداکار بطور جونیئر ان کی عزت کرتے ہیں۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سینیئر اداکاروں کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے، جن سے ان کا نام اور عزت خراب ہو۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی اپنی جگہ ہے جب کہ جونیئرز کا اپنا مقام ہے، کوئی کسی کا نام اور مقام نہیں چھین سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ لڑکے ان کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، اس وقت بھی کوئی نہ کوئی ان کے پیچھے پڑا ہوا ہوگا لیکن اس متعلق انہیں کوئی معلومات نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سیٹ پر بھی مرد اداکار ساتھی خواتین اداکاراؤں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح سب سے تعلقات رکھتی ہیں کہ ہر کوئی ان سے ایسی امید ہی نہیں رکھتا۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کی لڑکوں سے اچھی جگری دوستی ہے، وہ لڑکوں سے لڑکیوں کی طرح پیش آتی ہیں، ان کے ساتھ ایسے تعلقات رکھتی ہیں کہ لڑکے دور دور تک ان سے کوئی امید ہی نہیں رکھتے۔

شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب انہیں اچھا ہمسفر ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی، فی الحال ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ گفتگو کے آخر میں اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ابھی تک انہیں بیرون ملک سے کسی رشتے کی پیش کش نہیں ہوئی لیکن اگر انہیں امریکا، دبئی یا لندن سے پیش کش آئی تو وہ اس پر ضرور سوچیں گی۔

تازہ ترین