پروین بابی کونسی فلم نہ ملنے پر رو پڑی تھیں؟
وہ فلم امیتابھ اور ریکھا کے افیئر پر مبنی تھی؟
بالی وڈ کے معروف فلم ساز یش چوپڑا کی شاہکار فلم 'سلسلہ' کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لیجنڈری امیتابھ بچن اور خوبرو اداکارہ ریکھا کی مبینہ محبت کی کہانی پر مبنی تھی۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ نہ صرف امیتابھ اور ریکھا نے اس فلم میں مرکزی کردار نبھائے بلکہ امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن بھی اس فلم کا حصہ تھی اور فلم میں بھی انہوں نے اداکار کی بیوی کا کردار نبھایا تھا۔
مگر ایک اور انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ فلم سلسلہ میں جیا بچن سے پہلے ان کے کردار کیلئے پہلا انتخاب پروین بابی تھیں، مگر پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر پروین بابی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا اور ان کی جگہ جیا بچن نے لے لی۔
فلم سلسلہ میں کاسٹ نہ کرنے پر پروین بابی کو بہت دکھ ہوا اور وہ رو پڑی تھیں، یہ انکشاف ولن کے کرداروں سے شہرت پانے والے اداکار رنجیت نے کیا ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریکھا اور امیتابھ کی مشہور زمانہ فلم سلسلہ میں جیا بچن کی جگہ پر پہلے پروین بابی کا انتخاب کیا گیا تھا، فلم میں کاسٹ نہ ہونے پر وہ خوب روئی تھیں۔
2005 میں دنیا سے رخصت ہونے والی اداکارہ پروین بابی سے متعلق رنجیت نے بتایا کہ انکا پروین کے ساتھ گہرا تعلق تھا، وہ 1981 کی سپر ہٹ فلم سلسلہ میں کاسٹ نہ ہونے پر بہت پریشان ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا پروین میری قریبی دوست تھیں، وہ بہت اکیلی تھیں، وہ بہت پیاری خاتون تھیں جو ہمیشہ مسکراتی رہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ پروین بہت پریشان تھیں، وہ بہت رو رہی تھیں، میں نے ان سے انکے رونے کی وجہ پوچھی تو بتایا کہ میں سلسلہ کی اصل ہیروئن تھی لیکن مجھے فلم میں کاسٹ کرنے سے معذرت کرلی گئی۔
رنجیت کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک تنازع کی وجہ سے ریکھا اور جیا بہادری کو کاسٹ کیا گیا تھا جبکہ انکے مقابل میں سپر اسٹار امیتابھ بچن تھے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 1981کی فلم 'سلسلے' ریکھا اور امیتابھ بچن کی آخری فلم تھی جس میں میں امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن نے بھی کام کیا تھا۔
اس کے بعد بگ بی اور ریکھا نے قطع تعلق کر لیا اور تب سے اب تک نہ انہوں نے ساتھ کام کیا ہے، نہ ہی کبھی کہیں ساتھ نظر آئے ہیں۔
لیکن 2012 کے ایک انٹرویو میں امیتابھ سے جب یہ پوچھا گیا تھا کہ اگر انہیں آفر آئے تو کیا وہ ریکھا کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ انہیں فلم پسند آئے تو وہ ایسا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 4 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف