فوڈ

عید کے تیسرے دن بنائیں جہانگیری مُرغ پلاؤ

گھر میں سادہ چکن پلاؤ بنانے کے بجائے آج ایک نئی ریسیپی آزمائیں

Web Desk

عید کے تیسرے دن بنائیں جہانگیری مُرغ پلاؤ

گھر میں سادہ چکن پلاؤ بنانے کے بجائے آج ایک نئی ریسیپی آزمائیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

رمضان میں افطار پر انواع اقسام کے پکوان بنانے کے بعد اکثر خواتین عید پر کچھ پریشان دکھائی دیتی ہیں کہ گھر کا روایتی کھانا بنایا جائے یا پھر کوئی نئی ڈش تیار کی جائے۔

لیکن نئی ڈش خاص دن پر ٹرائے کرنے میں بھی اکثر خواتین گھبراہتی ہیں کیونکہ وہ سوچتی ہیں کہ مہمانوں کے سامنے رکھی ڈش عید کی دعوت کو بدمزہ نہ کردے۔ 

تو اب اس پریشانی کے بغیر ہماری بتائی گئی اس ریسیپی کو بنائیں اور عید کی دعوت کا مزہ دوبالا کردیں۔

چکن فرائی کرنے کیلیئے:

مرغی کی 2 بڑی ران لیں اور ان پر چھری سے چیرے لگا لیں (اپنے حساب سے مرغی زیادہ یا کم لے سکتے ہیں) اب مکسر بلینڈر میں دھنیا، پودینہ، ½ چمچ زیرہ، 2 سے3 ہری مرچ، ½ چمچ ادرک لہسن، نمک حسبِ ذائقہ اور 1 گلاس پانی ڈال کر اسے بلینڈ کر لیں۔ 

اب ایک پین میں اس مکسچر کو ڈال کر اس میں مرغی کے پیس شامل کریں اور مزید 2 گلاس پانی ڈال کر چکن کو 10 سے 15 منٹ پکنے دیں (دھیان رہے چکن کو صرف 95 فیصد ہی پکانا ہے، تا کہ اسکا گوشت ہڈی سے الگ نہ ہو)۔ پھر چکن کو کسی پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ ایک پیالے میں 2 انڈے لیں اور اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی، چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ، دھنیا پاؤڈر اور چلی گارلک کیچپ ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر میں چکن کو ڈال کر اچھے سے چاروں طرف لگائیں اور اسکے بعد تیل میں گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔

ترکیب: 

سب سے پہلے 750 گرام چاولوں کو صاف کر کے پانی میں بھگادیں۔ ایک دیگچی میں ایک کپ تیل میں ایک پیاز کاٹ کر ڈال دیں، اسکے بعد اس میں بڑی الائچی 2 عدد، سبز الائچی 5 عدد، کالی مرچ کے 15 دانے، 8 لانگ، 2 تیز پتّے، دارچینی کے 2 ٹکڑے اور ½ چمچ زیرہ شامل کر کے پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں۔ 

اب اس میں 2 ٹماٹروں کا پیسٹ، ½ چمچ کٹی لال مرچ، ½ چمچ ادرک لہسن، ڈیڑھ چمچ دھنیا اور سونف کُوٹ کر، ایک چمچ لال مرچ، ایک چمچ املی بیج سمیت، چکن کیوبز (اگر چاہیں تو) اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر مصالحے کو اچھے سے بھون لیں۔ 

مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں ساڑھے 3 کپ پانی اور ½ چمچ نمک ڈال کر ایک ابال دیں پھر اس میں چاول شامل کر کے تیز آنچ پر پکائیں، جب پانی خشک ہونے لگے تو چولہا بالکل دھیما کر کے ڈھک لگائیں اور 15 سے 20 منٹ دم پر رکھ دیں ۔ آخر میں پلاؤ پلیٹ میں نکال کر اوپر فرائی چکن رکھیں اور سب کو سرو کریں۔ مزیدار ذائقہ دار جہانگیری پلاؤ تیار ہے۔

تازہ ترین