عالمی منظر

بدنام زمانہ امریکی فٹ بالر او جی سمپسن چل بسے

76 سالہ سمپسن طویل عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے۔

Web Desk

بدنام زمانہ امریکی فٹ بالر او جی سمپسن چل بسے

76 سالہ سمپسن طویل عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے۔

وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔
وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔

 تنازعات کا شکار بدنام زمانہ امریکی فٹ بالر اور اداکار او جی سمپسن 76 سال کی عمر میں کینسر سے طویل علالت کے بعد چل بسے۔

او جی سمپسن 1995 میں اپنی سابقہ بیوی کو قتل کرنے کے الزام سے تو بری ہوگئے تھے لیکن ایک دیوانی مقدمے میں انہیں اہلیہ کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ مسلح ڈکیتی اور اغوا کے مقدمے میں قید کی سزا بھی کاٹ چکے تھے۔

سمپسن کو لاس اینجلس کی جیوری نے جس مقدمے میں بری کیا تھا اسے امریکی میڈیا نے "صدی کا ٹرائل" قرار دیا تھا،

سمپسن اس وقت جیل سے بچ گئے جب وہ 1994 میں لاس اینجلس میں سابق اہلیہ نکول براؤن سمپسن اور اس کے دوست رونالڈ گولڈمین کی چاقو کے وار سے ہلاکت میں مجرم نہیں پائے گئے۔

تاہم 2008 میں مسلح ڈکیتی اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں بندوق کی نوک پر کھیلوں کی یادگاری اشیا کے دو ڈیلرز کو اغوا کرنے کے 12 الزامات پر سزا سننے کے بعد 9 سال تک جیل میں رہے۔

سمپسن 'دی جوس' کے عرف سے مشہور تھے اور 1960 اور 1970 کی دہائی کے بہترین اور مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

سمپسن نے اپنے فٹ بال اسٹارڈم کو بطور اسپورٹس کاسٹر، ایڈورٹائزنگ پچ مین اور ہالی وڈ اداکار میں تبدیل کیا، ان کی فلموں میں 'نیکڈ گن' سیریز بھی شامل ہے۔

سمپسن نے اپنی پہلی بیوی مارگریٹ سے 1967 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے تھے، جن میں ایک وہ بچہ بھی شامل تھا جو 1979 میں 2 سال کی عمر میں گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوب گیا تھا اور اسی سال جوڑے کی طلاق بھی ہوگئی تھی۔

سمپسن کی مستقبل کی بیوی نکول براؤن سے اس وقت ملاقات ہوئی جب وہ 17 سالہ ویٹریس تھیں اور اس کی شادی ابھی مارگریٹ سے چل رہی تھی۔

بعدازاں سمپسن اور نکول براؤن نے 1985 میں شادی کی اور ان کے دو بچے تھے۔

تازہ ترین