آج بنائیں خشخاش کا حلوہ
حلوہ باؤل میں نکال کےچاندی کے ورق سے سجالیں۔
اجزاء:
خشخاش ایک کپ، دودھ چار کپ، بادام(پانی میں بھگو دیں) ایک کپ، سبز الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، خشک میوہ جات حسبِ ضرورت، چاندی کے ورق دو عدد، چینی اور گھی حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
خشخاش اچھی طرح دھو لیں۔ پھر ایک باؤل میں حسبِ ضرورت پانی لےکر اس میں خشخاش ڈال کر8 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں، گرائنڈ کرکے پیسٹ بنالیں۔ بادام کے چھلکے صاف کرکے اُس کا بھی پیسٹ بنا لیں۔
مزید فوڈ ریسیپیز کیلئے یہان کِلک کریں:
اب ایک پین میں خشخاش اور بادام کا پیسٹ مِکس کرکے 10سے 15منٹ کے لیے بھونیں۔ ساتھ مسلسل چمچ چلاتی رہیں، تاکہ پین سے چپکے نہیں۔
جب خوشبو آنے لگے، تو اس میں چینی ڈال کر 5سے6 منٹ کے لیے پکنے دیں۔ اس کے بعد دودھ شامل کرکے ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ حلوہ تھوڑا گاڑھا ہوجائے۔
چولھا بند کرکے حلوہ باؤل میں نکال کےچاندی کے ورق سے سجالیں۔