اسکینڈلز

غیر اخلاقی پیغامات، مومنہ اقبال نے کئی چہرے بے نقاب کردیے

اداکارہ کی منفی پیغامات بھیجنے والوں کو بڑی دھمکی

Web Desk

غیر اخلاقی پیغامات، مومنہ اقبال نے کئی چہرے بے نقاب کردیے

اداکارہ کی منفی پیغامات بھیجنے والوں کو بڑی دھمکی

اداکارہ مومنہ اقبال، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
اداکارہ مومنہ اقبال، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے غیر اخلاقی اور منفی پیغامات بھیجنے والوں پر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے انکے اکاؤنٹ سمیت چہرے بے نقاب کردیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے تہلکہ خیز اسٹوریز اپڈیٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا سہارا لیا اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کر وارننگ جاری کردی۔

مومنہ اقبال نے لکھا کہ،’میری نسلوں کی بات نہ کریں اور نہ ہی میرے خاندان پر بات کریں اگر اب کسی نے بھی غیر اخلاقی  پیغامات بھیجے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گی۔’

غیر اخلاقی پیغامات، مومنہ اقبال نے کئی چہرے بے نقاب کردیے

مومنہ اقبال نے نفرت انگیز اور منفی پیغامات بھیجنے والوں کے اکاؤنٹ انکے پیغامات سمیت اسکرین شاٹ کی صورت میں شیئر کیے اور انہیں بے نقاب کرتے ہوئے لکھا کہ،’مجھ پر بات وہ کرے جسکا خود کا ماضی صاف ہو اب میں کسی کا لحاظ نہیں کرونگی، میں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرسکتی ہوں۔’

اداکارہ کا ان تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’جو لوگ مجھ پر باتیں کرتے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے گھر میں والدہ اور بہنوں کےساتھ  بھی اسی طرح پیش آتے ہونگے، اگر کسی کو مجھ سے تکلیف ہے تو میری اسٹوریز اور پوسٹ نہ دیکھیں۔’ 

غیر اخلاقی پیغامات، مومنہ اقبال نے کئی چہرے بے نقاب کردیے

انہوں نے مزید لکھا کہ،’اگر آپ لوگ مجھ سے زیادہ اسلام جانتے ہیں تو سوشل میڈیا پر کیا کرنے آتے ہیں، مجھے نہ بتائیں کہ مجھے کیا کرنا اور  کس طرح کرنا ہے مجھے اپنی قبر میں خود حساب دینا ہے  میری قبر کی فکر مجھ پر چھوڑ دیں’۔

غیر اخلاقی پیغامات، مومنہ اقبال نے کئی چہرے بے نقاب کردیے

اداکارہ نے منفی پیغامات کے تمام اسکرین شاٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ،’اگر کسی کو مشہور ہونے کا ذیادہ شوق ہے تو اب سے میں اسی طرح انہیں شہرت دونگی’۔

غیر اخلاقی پیغامات، مومنہ اقبال نے کئی چہرے بے نقاب کردیے

مومنہ اقبال نے ان تمام صارفین کے اکاؤنٹ کے ساتھ ایک خاص کیپشن بھی درج کیا اور ساتھ ہی انکی قابلیت اور پیشے بھی انکے چہروں سمیت  دنیا کے سامنے پیش کردیے جن میں پیشہ ور ڈاکٹرز سمیت دیگر قابل لوگ شامل تھے۔

غیر اخلاقی پیغامات، مومنہ اقبال نے کئی چہرے بے نقاب کردیے

اداکارہ  نے شدید غصےکا اظہار کرتے ہوئے اپنی اسٹوریز کا ان الفاظ پر اختتام کیا کہ،’جو کوئی بھی اس طرح کسی لڑکی کو ہراساں کرے گا یا اسکا ماں یا باپ بننے کی کوشش کرے گا تو اسے اسی طرح بے نقاب کیا جائے گا، آپ لوگ اپنی فکر کریں ہمارے کردار کا سرٹیفکیٹ لے کر نہ گھومیں، کیونکہ اگر اب بات سرعام ہوگی تو جواب بھی اسے ہی ملے گا۔ 

دوسری جانب مومنہ اقبال کا ان تمام لوگوں کو بے نقاب کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے حوصلے اور ہمت کو سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔