انفوٹینمنٹ

مومنہ اقبال کو پاکستانی کرکٹرز کے پیغامات موصول

ایک سینئر کرکٹر نے بھی میسج کیا، مومنہ اقبال

Web Desk

مومنہ اقبال کو پاکستانی کرکٹرز کے پیغامات موصول

ایک سینئر کرکٹر نے بھی میسج کیا، مومنہ اقبال

مومنہ اقبال کو پاکستانی کرکٹرز کے پیغامات موصول

خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے میسجز موصول ہونے کا انکشاف کردیا۔

سال 2018 میں ڈراما سیریل ' پارلر والی لڑکی' سے شوبز کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن ان کو سب سے زیادہ پذیرائی ڈراما ' احسان فراموش' میں ادا کیے گئے منفی کردار کے سبب حاصل ہوئی۔

مومنہ نے پاکستانی فلم 'دال چاول' میں بھی کام کیا۔ ان کے دیگر مشہور پراجیکٹس میں ڈراما 'خدا اور محبت 3' ، عہدِ وفا اور 'عشق میں کافر' شامل ہیں۔

مونمہ اقبال ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حسن کے سبب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

حال ہی میں مومنہ اقبال نے معروف شاعر وصی شاہ کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی۔

مومنہ اقبال سے وصی شاہ نے سوال کیا کہ ' آج کل یہ بات بہت ہورہی ہے کہ کرکٹرز میسجز کرتے ہیں، کیا کبھی کسی کرکٹر نے آپ کو میسج کیا؟' 

اس پر مومنہ اقبال نے کہا کہ ' جی آئے ہیں میسجز کیونکہ ہم تقریباً ایک ہی انڈسٹری سے ہیں، کسی نہ کسی شو میں ملاقات ہوجاتی ہے جس کے سبب سلام، دعا اور اچھی بات چیت ہوجاتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' میسجز خیریت پوچھنے جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن جن کرکٹرز نے میسجز کیے انکے نام نہیں یاد آرہے مجھے'۔

اگرچہ اداکارہ نے کرکٹرز کا نام بتانے سے گریز کیا لیکن انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ انکو میسج کرنے والوں میں سے ایک بیٹسمین تھے'۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ ' ایک میسجز کرنے والے ان سے عمر میں کافی بڑے تھے۔ لیکن اگر نام بتائیں گی تو وہ بے وجہ مشہور ہوجائیں گے'۔