ٹیکنالوجی

واٹس ایپ، میسینجر، انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

محدود صارفین کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا۔

Web Desk

واٹس ایپ، میسینجر، انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

محدود صارفین کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا۔

چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح ہی کام کر رہے ہیں
چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح ہی کام کر رہے ہیں

سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے پاکستان، بھارت اور افریقہ کے کچھ حصوں میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسینجر کے صارفین کے لیے متعدد زبانوں پر مشتمل چیٹ بوٹ 'میٹا اے آئی' کی جانچ شروع کردی ہے۔

میٹا نے ایک بیان میں اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے جنریٹیو  اے آئی سے چلنے والے تجربات مختلف مراحل میں ترقی کے مراحل میں ہیں اور ہم ان کی ایک حد تک محدود صلاحیت میں عوامی سطح پر جانچ کر رہے ہیں۔'

پاکستان میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے محدود صارفین کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر میں کوئی بھی صارف چیٹ جی پی ٹی کی طرح اے آئی انباکس سرچ میں جو سوال یا لفظ لکھے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے اس کا جواب دے گا۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف سرچ بار میں صرف پاکستان لکھے تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا اے آئی چیٹ بوٹ اسے پاکستان سے متعلق بنیادی اور عمومی معلومات فراہم کردے گا۔

اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ سے کسی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو اے آئی سسٹم اسے اس خاص موضوع پر متعلقہ معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔

میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح ہی کام کر رہے ہیں۔

مذکورہ فیچرز کی پاکستان، بھارت اور افریقہ میں کامیاب آزمائش کے بعد اس کے دائرہ کار کو مزید ممالک تک توسیع دی جائے گی۔

تینوں ایپس پر دستیاب اس آزمائشی فیچرز کو فی الوقت موبائل صارفین اور ان میں بھی زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین