وائرل اسٹوریز
ڈِلیوری بوائے کی چوری پر تبصرہ سونو سود کو مہنگا پڑ گیا
مداحوں کو اداکار کا مشورہ بالکل پسند نہیں آیا۔
ڈِلیوری بوائے کی چوری پر تبصرہ سونو سود کو مہنگا پڑ گیا
مداحوں کو اداکار کا مشورہ بالکل پسند نہیں آیا۔
اداکار سونو سود ویسے تو مداحوں کے ہر دلعزیز سمجھے جاتے ہیں لیکن ایک ڈیلیوری بوائے کے جوتے چرانے کی حرکت پر ان کا مشورہ لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈلیوری بوائے ایک صارف کے گھر کے باہر رکھے جوتے چرا رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈلیوری کمپنی سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے کیے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ 'ہم اپنے ڈلیوری پارٹنر سے بہتر (رویے) کی امید رکھتے ہیں'۔
تاہم اسی بہتی گنگا میں سونو سود نے اپنا تبصرہ شامل کر کے اپنا حصہ بھی ڈالا جس پر صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔
سونو سود نے کہا تھا کہ جوتے چرانے والے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔
ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'اگر ڈلیوری بوائے نے کسی کے گھر کھانا پہنچاتے وقت جوتے چوری کرلیے ہیں تو اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں، بلکہ اسے ایک نیا جوتا خرید کر دیں، ہوسکتا ہے وہ شدید ضرورت مند ہو۔' ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے اختتام میں دل والا ایموجی بھی بنایا۔
سونو سود کو یہ بیان جاری کرنا بہت مہنگا پڑگیا اور ایکس صارفین کی جانب سے انہیں اب شدید تنقید کا سامنا ہے۔
زیادہ تر ایکس صارفین اداکار کے مشورے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف بحث کرتے دکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ کوئی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کرنا پھر بھی ٹھیک ہے، لیکن فضول دلائل دے کر اسے درست ثابت نہ کریں۔
صارف نے مزید کہا کہ 'غربت/ضرورت چوری کا کوئی جواز نہیں ہے، اس ڈیلیوری والے سے بھی زیادہ غریب لاکھوں لوگ موجود ہیں، جو محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنی روزی کماتے ہیں، وہ چوری نہیں کرتے، چوری کو جائز قرار دینا ان کی توہین ہے'۔
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر کوئی لٹیرا آپ کی سونے کی زنجیر چوری کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی نہ کریں درحقیقت اسے سونے کی نئی چین خرید دیں'۔
نوین نامی صارف نے پوچھا 'تو اگر مجھے کسی چیز کی ضرورت ہو تو کیا مجھے کسی کے گھر سے کچھ چوری کرنے کی اجازت ہے؟ یہ ان سب سے عجیب پوسٹس میں سے ایک ہے جو میں نے کبھی پڑھی ہے'۔
اوجے نامی صارف نے کہا کہ 'بے ایمانی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے۔۔۔ جب تک کسی کو مدد کی اشد ضرورت نہ ہو'۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'چاہے کچھ بھی ہوجائے، آپ ایک چور کو سپورٹ نہیں کرسکتے'۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer




